جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں کئی گھنٹوں سے جاری ہیں۔
،تصویر کا کیپشن بدھ کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نواح میں واقع صنعتی علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک چار منزلہ کارخانہ چھت گرنے سے منہدم ہوگیا۔
،تصویر کا کیپشن78 زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے حادثہ پر کئی گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنریسکیو 1122 نے 18 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ خدشہ ہے کہ 100 کے قریب افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنریسکو حکام کا کہنا ہے کہ چار منزلہ کارخانے کی چوتھی منزل کا ایک حصہ زیرِ تعمیر تھا۔
،تصویر کا کیپشنمنہدم ہونے والے کارخانے کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے چھ مقامات سے مشینری کے ذریعے ملبے کو ہٹا کر زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامدادی سرگرمیوں میں ریسکیو 1122، پولیس، فوج کے اہلکار اور مقامی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔