سو خواتین: آپ کا انتخاب کون؟

،تصویر کا ذریعہGetty
وہ کون خاتون ہے جو جسے دیکھ کر آپ کو بھی حوصلہ اور عزم ملتا ہے؟ وہ خواتین کون ہیں جھنوں نے دنیا کو تبدیل کیا؟
اس سال ماہ اکتوبر میں بی بی سی ایک مرتبہ پھر ان کہانیوں کا جائزہ لےگا جو دنیا بھر کی خواتین کے لیے اہمیت کی حامل ہیں۔ لیکن بی بی سی یہ کام اکیلے نہیں کر سکتا، بلکہ اس کے لیے ہمیں آپ کی مدد درکار ہے۔
سنہ 2013 میں ہم نے کوشش کی تھی کہ ہم 21ویں صدی کی خواتین کی زندگی کو اجاگر کریں۔ اس سلسلے میں ہم نے لندن میں ایک روزہ تقریبات منعقد کی تھیں جن میں دنیا بھر سے نمائندہ خواتین کو مدعو کیا گیا تھا تا کہ وہ ان خطرات، عزائم اور مواقع کا جائزہ لیں جو خواتین کی راہ میں حائل ہوتے ہیں یا انھیں کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں۔
گذشتہ سال کی طرح اس برس بھی ہم اس سلسلے میں بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن ہم سب سے پہلے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے خیال میں وہ خواتین کون ہیں جن کی بدولت تبدیلی کی لہریں ممکن ہو رہی ہیں، چاہے ان خواتین کا تعلق زندگی کے کسی شعبے سے بھی ہو۔
ہم سب سے زیادہ ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی ان خواتین کی آواز سننے کے خواہش مند ہیں جنھوں نے خاص طور پر فنونِ لطیفہ، کھیل اور سائنس کی دنیا میں قابل ذکر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کے علاوہ ہم دنیا بھر سے ایسی بلاگر خواتین کی آواز بھی سننا چاہتے ہیں جن کی عمر 25 برس سے کم ہے۔
ہم ان خواتین کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جو اپنے اردگرد کی دنیا کو تبدیل کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔ اگر آپ خود اس معیار پر پوری اترتی ہیں یا آپ کسی ایسی خاتون کو جانتی ہیں جو اس معیار پر پوری اترتی ہیں تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کیجیے۔
آپ کے خیال میں وہ خواتین کون ہیں جو دنیا میں تبدیلی لا رہی ہیں؟ ہمیں نیچے دیے گئے فارم کے ذریعے ای میل کیجیے<link type="page"><caption> </caption><url href="" platform="highweb"/></link>اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ بی بی سی کا کوئی صحافی آپ سے بات کرے تو براہ کرم اپنی تفصیلات فراہم کیجیے۔
اگر آپ کسی دوسری خاتون کو نامزد کرنا چاہتی ہیں اور آپ کے پاس ان کے کوائف موجود ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کیجیے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آپ ہمیں ان خواتین کی تصاویر بھی بھیج سکتے ہیں جو آپ کے خیال میں کوئی ایسا کام کر رہی ہیں جو عام رسم و رواج سے الگ ہے۔ کیا آپ نے کوئی ایسی تصویر اتار رکھی ہے جو آپ باقی دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں؟
اس کے علاوہ، آپ ہمیں ایسی کہانیاں بھی بھیج سکتی ہیں جس میں آپ کو جنس کی بنیاد پر نشانہ بنا گیا ہو۔ آپ ہمیں اس کہانی کے ساتھ اپنی تصویر اور ایک منٹ دورانیے کی ویڈیو بھیج سکتی ہیں جس میں آپ اس زیادتی کی کہانی سنا سکتی ہیں جس کا آپ کو بطور خاتون سامنا کرنا پڑا۔
آپ ہمیں اپنی ویڈیو یا تصویر urdupics@bbc.co.uk پر بھیج سکتے/سکتی ہیں، جبکہ ہم سے رابطے کے لیے آپ نیچے دیا ہوا فارم استعمال کر سکتے ہیں۔







