فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے میچ کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنفرانس اور سوئٹزرلینڈ کا میچ سیلواڈور کے ایرینا فونٹینووا میں کھیلا گیا جہاں 66 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنفیفا کی عالمی درجہ بندی میں سوئس ٹیم فرانس سے 11 درجے بہتر ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فرانس کے اولیویئر جیروڈ نے17ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعےگیند سوئس گول میں ڈال دی۔
،تصویر کا کیپشنفرانس نے پہلے گول کے 20 سیکنڈ کے اندر بلائیس میتوئیدی کے گول کی بدولت اپنی برتری کو دوگنا کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنفرانسیسی فارورڈ کریم بینزیما کو سوئس ڈی میں گرائے جانے پر فرانس کو پنلٹی ملی۔
،تصویر کا کیپشن بینزیما اس پنلٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے اور سوئس کیپر اس ورلڈکپ میں پہلے ایسے کیپر بن گئے جنھوں نے پنلٹی پر گول نہیں ہونے دیا۔
،تصویر کا کیپشنکچھ ہی دیر بعد جریئود کے پاس پر بائیں جانب سے والبوئینا نے گیند تیزی سے گول کے اندر پھینک کر فرانس کی برتری میں ایک گول کا اضافہ کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے فارورڈ کریم بینزیما نے 67ویں منٹ میں سوئس دفاعی کھلاڑی کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کا چوتھا گول کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنفرانس نے سوئس ٹیم کو ’آؤٹ کلاس‘ کرتے ہوئے 73 ویں منٹ میں موسیٰ سیسوکو کے گول کی بدولت پانچ صفر کی برتری حاصل کر لی۔
،تصویر کا کیپشنپانچ گول کے خسارے میں جانے کے بعد سوئس ٹیم بالاخر سکور شیٹ پر اپنا نام درج کروانے میں کامیاب رہی اور بلیرم زمائلی نے 80 ویں منٹ میں پہلا گول کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنسوئس کھلاڑی زاہکا نے میچ کے آخری دس منٹ میں دوسرا گول کر کے فرانس کی برتری مزید کم کر دی۔