اسلام آباد میں چہلم کے جلوس کے موقع پر سخت سکیورٹی
،تصویر کا کیپشندارالحکومت اسلام آباد میں لال کوارٹر کے قریب شہدائے کربلا کے چہلم کا جلوس انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنے مقررہ راستے سے گزر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنچالیسویں کے جلوس میں ہمیشہ کی طرح خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔
،تصویر کا کیپشندسویں محرم کو جڑواں شہر راولپنڈی میں شیعہ سنی فساد کے بعد اسلام آباد میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیےگئے تھے۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر نیم فوجی دستے بھی تعینات تھے جو کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس اور تیار تھے۔
،تصویر کا کیپشنراولپنڈی میں چالیسویں کے جلوس سے قبل کئی مذہبی رہنماؤں کو حراست میں لے لیاگیا جس کے خلاف مدرسہ تعلیم القرآن کے طلبا نے احتجاجی جلوس نکالا اور اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
،تصویر کا کیپشنپولیس نے زیرو پوائنٹ پر اس جلوس کو روک لیا جہاں جلوس کے شرکا سڑک پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر پولیس نے جلوس کے کئی شرکاء کو حراست میں بھی لیا۔
،تصویر کا کیپشنپولیس جلوس کے شرکا کو گرفتار کر کے پولیس کی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقامات کی طرف منتقل کرتی رہی۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد پولیس کے ساتھ اس کارروائی میں پنجاب پولیس کے اہلکار بھی شریک تھے اور پولیس کی بھاری نفری اہم جگہوں پر تعینات تھی۔
،تصویر کا کیپشنشیعہ سنی کشیدگی کے دوران اسلام آباد شہر میں کہیں کہیں کرسمس کے تہوار کے رنگ بھی نظر آئے۔ اسلام آباد کی ایک سڑک پر سانتا کلاز کا یہ پوسٹر کرسمس کے تہوار کی آمد کا اعلان کر رہا ہے۔