اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور ان کا بچپن

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور ان کا بچپن

لندن اولمپکس میں نوجوان کھلاڑیوں سامنے آئے ہیں۔ ان تصاویر میں چند کھلاڑیوں کے بچپن کی تصاویر ہیں اور ان کو کس نےمتاثر کیا۔
،تصویر کا کیپشنلندن اولمپکس میں نوجوان کھلاڑیوں سامنے آئے ہیں۔ ان تصاویر میں چند کھلاڑیوں کے بچپن کی تصاویر ہیں اور ان کو کس نےمتاثر کیا۔
امریکی ٹینس کھلاڑی وینس اور سیرینا ولیمز امریکہ کے سابق صدر رونلڈ ریگن کے ہمراہ۔ اس عمر میں ان کو بلی جین کنگ اور پیٹ سیمپرس نے متاثر کیا۔ ان دونوں بہنوں نے اپنے کیریئر میں ایک اور اعزاز کا اضافہ کیا جب انہوں نے خواتین ٹینس کا ڈبلز مقابلہ تیسری بار جیتا۔ اس کے ساتھ وہ سیرینا نے خواتین ٹینس میں طلائی تمغہ حاصل کیا اور اپنا شمار ان چار کھلاڑیوں میں کروایا جنہوں نے اولمپک ٹائٹل سمیت تمام چار گرینڈ سلیم بھی جیتے۔
،تصویر کا کیپشنامریکی ٹینس کھلاڑی وینس اور سیرینا ولیمز امریکہ کے سابق صدر رونلڈ ریگن کے ہمراہ۔ اس عمر میں ان کو بلی جین کنگ اور پیٹ سیمپرس نے متاثر کیا۔ ان دونوں بہنوں نے اپنے کیریئر میں ایک اور اعزاز کا اضافہ کیا جب انہوں نے خواتین ٹینس کا ڈبلز مقابلہ تیسری بار جیتا۔ اس کے ساتھ وہ سیرینا نے خواتین ٹینس میں طلائی تمغہ حاصل کیا اور اپنا شمار ان چار کھلاڑیوں میں کروایا جنہوں نے اولمپک ٹائٹل سمیت تمام چار گرینڈ سلیم بھی جیتے۔
برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کی یہ تصویر 1999 کی ہے۔ اس وقت وہ آندرے اگاسی سے بپی متاثر تھے جنہوں نے آٹھ بار گرینڈ سلیم جیتا اور اولمپک ٹائٹل بھی۔ لندن اولمپکس میں انہوں نے راجر فیڈرر کو شکست دے کر اولمپکں ٹینس میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس تمغے سے چار ہفتے قبل ہی فیڈرر نے اسی کورٹ میں ومبلڈن کے فائنل میں مرے کو شکست دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کی یہ تصویر 1999 کی ہے۔ اس وقت وہ آندرے اگاسی سے بپی متاثر تھے جنہوں نے آٹھ بار گرینڈ سلیم جیتا اور اولمپک ٹائٹل بھی۔ لندن اولمپکس میں انہوں نے راجر فیڈرر کو شکست دے کر اولمپکں ٹینس میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس تمغے سے چار ہفتے قبل ہی فیڈرر نے اسی کورٹ میں ومبلڈن کے فائنل میں مرے کو شکست دی تھی۔
سنہ دو ہزار میں لی گئی اس تصویر میں چودہ سالہ امریکی تیراک مائیکل فیلپس ہیں۔ مائیکل اس وقت باسکٹ بال کے سٹار مائیکل جورڈن سے بہت متاثر تھے۔ فیلپس اولمپکس کھیلوں میں سب سے زیادہ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے بائیس تمغے جیتے ہیں جن میں سے اٹھارہ طلائی تمغے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسنہ دو ہزار میں لی گئی اس تصویر میں چودہ سالہ امریکی تیراک مائیکل فیلپس ہیں۔ مائیکل اس وقت باسکٹ بال کے سٹار مائیکل جورڈن سے بہت متاثر تھے۔ فیلپس اولمپکس کھیلوں میں سب سے زیادہ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے بائیس تمغے جیتے ہیں جن میں سے اٹھارہ طلائی تمغے ہیں۔
ہیپٹ ایتھلیٹ جیسیکا اینس کی یہ تصویر 2003 کی ہے جب ان کی عمر سترہ برس تھی۔ وہ پچپن میں سنہ دو ہزار کی اولمپکس کی چیمپیئن ڈینیز لیوئس تھیں۔ جیسیکا نے لندن اولمپکس میں ڈینیز ہی کا قائم کیا ہوا ریکارڈ توڑا۔ جیسیکا پہلے ہی یورپی اور عالمی چیمپیئن شپس جیت چکی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہیپٹ ایتھلیٹ جیسیکا اینس کی یہ تصویر 2003 کی ہے جب ان کی عمر سترہ برس تھی۔ وہ پچپن میں سنہ دو ہزار کی اولمپکس کی چیمپیئن ڈینیز لیوئس تھیں۔ جیسیکا نے لندن اولمپکس میں ڈینیز ہی کا قائم کیا ہوا ریکارڈ توڑا۔ جیسیکا پہلے ہی یورپی اور عالمی چیمپیئن شپس جیت چکی ہیں۔
یہ تصویر سنہ 2003 میں لی گئی بریڈلی وگنز کی ہے جب ان کی عمر تئیس برس تھی۔ وہ پچپن میں پانچ بار ٹور ڈی فرانس جیتنے والے میگیل اندورین سے متاثر تھے۔ وہ اولمپکس سے چند روز قبل ہی پہلے برطانوی بنے جنہوں نے ٹور ڈی فرانس جیتی۔ انہوں ے لندن اولمپکس میں مردو کی سائکلنگ ٹائم ٹرائل جیتا۔
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر سنہ 2003 میں لی گئی بریڈلی وگنز کی ہے جب ان کی عمر تئیس برس تھی۔ وہ پچپن میں پانچ بار ٹور ڈی فرانس جیتنے والے میگیل اندورین سے متاثر تھے۔ وہ اولمپکس سے چند روز قبل ہی پہلے برطانوی بنے جنہوں نے ٹور ڈی فرانس جیتی۔ انہوں ے لندن اولمپکس میں مردو کی سائکلنگ ٹائم ٹرائل جیتا۔
یہ سنہ دو ہزار دو میں انیس سالہ مو فرح کی تصویر ہے۔ فرح دس ہزار میٹر کی ریس کے اولمپک چیمیئن ہیں۔ وہ برطانوی فٹ بال کلب آرسنل کے حمائتی ہیں اور بچپن میں وہ گنرز اور برطانوی سٹرائیکر ایئن رائٹ سے متاثر تھے۔ وہ افریقی ملک صومالیہ میں پیدا ہوئے اور آٹھ برس کی عمر میں برطانیہ منتقل ہوئے۔ وہ پانچ ہزار میٹر کی ریس کے عالمی چیمپیئین ہیں۔ انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو اس وقت چھوا جب لندن اولمپکس میں پانچ ہزار میٹر کی ریس انہوں نے ستائیس منٹ اور 30.42 سیکنڈز میں مکمل کر کے ایتھیوپیا کے کھلاڑی کو شکست دی۔
،تصویر کا کیپشنیہ سنہ دو ہزار دو میں انیس سالہ مو فرح کی تصویر ہے۔ فرح دس ہزار میٹر کی ریس کے اولمپک چیمیئن ہیں۔ وہ برطانوی فٹ بال کلب آرسنل کے حمائتی ہیں اور بچپن میں وہ گنرز اور برطانوی سٹرائیکر ایئن رائٹ سے متاثر تھے۔ وہ افریقی ملک صومالیہ میں پیدا ہوئے اور آٹھ برس کی عمر میں برطانیہ منتقل ہوئے۔ وہ پانچ ہزار میٹر کی ریس کے عالمی چیمپیئین ہیں۔ انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو اس وقت چھوا جب لندن اولمپکس میں پانچ ہزار میٹر کی ریس انہوں نے ستائیس منٹ اور 30.42 سیکنڈز میں مکمل کر کے ایتھیوپیا کے کھلاڑی کو شکست دی۔
اس تصویر میں بین اینزلی 1996 کی اٹلانٹا اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بچپن میں وہ اپنے والد روڈ سے بہت متاثر تھے جو ایک شہرت یافتہ کشتی ران تھے۔ اینزلی نے کشتی رانی میں طلائی تمغہ مسلسل چوتھی بار جیتا ہے اور وہ کامیاب ترین کشتی ران مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2000 میں سڈنی اولمپکس میں لیزر کلاس جیتی اس کے بعد ایتھنز اولمپکس میں فِن میں طلائی تمغے حاصل کیا اور پھر بیجنگ اور اب لندن اولمپکس میں۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں بین اینزلی 1996 کی اٹلانٹا اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بچپن میں وہ اپنے والد روڈ سے بہت متاثر تھے جو ایک شہرت یافتہ کشتی ران تھے۔ اینزلی نے کشتی رانی میں طلائی تمغہ مسلسل چوتھی بار جیتا ہے اور وہ کامیاب ترین کشتی ران مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2000 میں سڈنی اولمپکس میں لیزر کلاس جیتی اس کے بعد ایتھنز اولمپکس میں فِن میں طلائی تمغے حاصل کیا اور پھر بیجنگ اور اب لندن اولمپکس میں۔
دو بار سو میٹر میں اولمپک چیمپیئن اور عالمی ریکارڈ بنانے والے جمیکا کے اوسین بولٹ کی یہ تصویر سنہ 2002 کی ہے۔ بچپن میں وہ مائیکل جانسن سے بہت متاثر تھے۔ بولٹ بیجنگ اولمپکس میں اس وقت بہت مشہور ہوئے جب انہوں نے سو، دو سو اور ریلے ریس میں طلائی تمغے حاصل کیے۔
،تصویر کا کیپشندو بار سو میٹر میں اولمپک چیمپیئن اور عالمی ریکارڈ بنانے والے جمیکا کے اوسین بولٹ کی یہ تصویر سنہ 2002 کی ہے۔ بچپن میں وہ مائیکل جانسن سے بہت متاثر تھے۔ بولٹ بیجنگ اولمپکس میں اس وقت بہت مشہور ہوئے جب انہوں نے سو، دو سو اور ریلے ریس میں طلائی تمغے حاصل کیے۔
سنہ 2008 کی اس تصویر میں تیرہ سالہ ٹام ڈیلی اپنا تمغہ دکھاتے ہوئے۔ وہ کینیڈا کے ایلیگزینڈر اور برطانوی ڈائیور لیون ٹیلر سے بہت متاثر ہیں۔ اس وقت اٹھارہ سالہ ڈیلی بہت کم پوائنٹس سے مردوں کے دس میٹر کے پلیٹ فارم سے ڈائیونگ کے مقابلے میں تمغہ لینے سے رہ گئے۔ اس جمعرات کو وہ انفرادی مقابلوں میں حصہ لیں گے اور سوال یہ ہے کہ کیا وہ میڈل حاصل کر پائیں گے؟
،تصویر کا کیپشنسنہ 2008 کی اس تصویر میں تیرہ سالہ ٹام ڈیلی اپنا تمغہ دکھاتے ہوئے۔ وہ کینیڈا کے ایلیگزینڈر اور برطانوی ڈائیور لیون ٹیلر سے بہت متاثر ہیں۔ اس وقت اٹھارہ سالہ ڈیلی بہت کم پوائنٹس سے مردوں کے دس میٹر کے پلیٹ فارم سے ڈائیونگ کے مقابلے میں تمغہ لینے سے رہ گئے۔ اس جمعرات کو وہ انفرادی مقابلوں میں حصہ لیں گے اور سوال یہ ہے کہ کیا وہ میڈل حاصل کر پائیں گے؟