BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومتِ سندھ زندہ باد !

ہندو جمخانہ
ناپا کا موقف ہے کہ عمارت کی پوری طرح دیکھ بھال ہو رہی ہے
صدر پرویز مشرف کے دور میں پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کے لئے جو اقدامات ہوئے ان میں اسلام آباد کی نیشنل آرٹ گیلری اور موسیقی، ڈرامے اور رقص کے ورثے کو محفوظ کرنے اور نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لئے کراچی میں ہندو جمخانے کی تاریخی عمارت میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ناپا کا قیام بھی شامل تھا۔ ناپا میں گزشتہ تین برس سے تقریباً دو سو طلبا و طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔

لیکن پچھلے دنوں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی مخلوط صوبائی حکومت نے ناپا کی انتظامیہ کو نوٹس دیا کہ وہ نوے روز کے اندر یہ عمارت خالی کر دے کیونکہ اس نے تیس سالہ کرائے نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس عمارت کے احاطے میں ایک تھیٹر بلڈنگ تعمیر کر کے تاریخی عمارات کے تحفظ کے قانون کو پامال کیا ہے۔

دوسری جانب ناپا کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ اصل عمارت کی پوری طرح دیکھ بھال ہو رہی ہے۔ صرف اس عمارت کے پیچھے ساٹھ فٹ کے فاصلے پر پہلے سے قائم اوپن ایئر تھیٹر کو طلبا کی ضرورت کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کی مالی امداد سے ایک جدید سہولت کی شکل دی گئی ہے۔ لیکن حکومتِ سندھ نے ناپا کی یہ دلیل رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تھیٹر سے اصل عمارت کا تشخص بھی متاثر ہوگا۔

تاریخی عمارات کے تحفظ کے لئے حکومتِ سندھ کا جذبہ قابلِ قدر ہے۔کیا ہی اچھا ہو کہ اس جذبے کے تحت کراچی کی ایک اور تاریخی عمارت جناح کورٹس سمیت شہر کے تیس سے زائد تعلیمی اداروں، سپورٹس اورطبی مراکز اور کھیل کے میدانوں کو نیم فوجی رینجرز سے خالی کروا کر انہیں متبادل جگہ دی جائے۔ یہ رینجرز جن پر حکومتِ سندھ روزانہ ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ خرچ کرتی ہے نہ تو ان عمارات کا کرایہ دیتے ہیں۔نہ ان سے کوئی پانی، گیس اور بجلی کے واجبات وصول کرسکتا ہے اور نہ ہی ان عمارات میں حزبِ ضرورت تبدیلیوں سے منع کرسکتا ہے۔

حکومتِ سندھ کا کہنا ہے کہ ہندو جمخانہ کی تاریخی عمارت نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے خالی کروا کر اسے ہندو کمیونٹی کی تقریبات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ یقیناً یہ ایک قابلِ قدر اقدام ہوگا۔ کیا ہی اچھا ہو کہ حکومتِ سندھ اقلیتوں کی فلاح کا جذبہ برقرار رکھتے ہوئے یہ بھی معلوم کر لے کہ انیس سو سینتالیس میں کراچی شہر میں چھوٹے بڑے ملا کر چار سو چوبیس مندر ، متعدد گردوارے اور ایک یہودی معبد ہوا کرتا تھا۔ ان کو زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا۔ جو مندر باقی بچے ہیں ان میں سے نارائن مندر کے صحن کو قریبی دوکاندار گودام کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ناگ ناتھ مندر اب صابن کی فیکٹری ہے۔ پریڈی تھانے کے ساتھ لگے ہوئے مندر پر قبضہ گروپ کا تسلط ہے۔ دریا لال مندر ایک گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کا دفتر ہے۔ بھاگ ناری مندر پر ایک ٹرانسپورٹ اور کورییر کمپنی کا قبضہ ہے اور پنجرہ پور مندر اس کے ٹرسٹیوں نے بیچ کھایا۔

اگرچہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس حکومتِ سندھ کو پچاس ہزار روپے ماہانہ کرایہ دیتی ہے اور اس نے ہندو جمخانہ کی دیکھ بھال پر اچھا خاصا پیسہ خرچ کردیا ہے۔ تاہم اس احاطے میں پہلے سے موجود اوپن ایئر تھیٹر کو ایک چھت والا تھیٹر بنانے کی کڑی سزا ملنی چاہیئے۔اسے اسکی بھی سزا ملنی چاہیئے کہ رینجرز کی طرح اکیڈمی کی انتظامیہ کے ہاتھ میں نہ تو بندوق ہے اور نہ ہی لینڈ مافیا جیسا اثرو رسوخ !

ڈیڑھ کروڑ کی آبادی کے کراچی میں پہلے ہی کھیل کے میدان، ثقافتی مراکز اور فنونِ لطیفہ کے ادارے نایاب ہیں ۔فائرنگ یا گھیراؤ جلاؤ یا دھشت گردی کی تربیت کے بجائے نئی نسل کو تھیٹر اور کلاسیکی موسیقی کے ورثے کی جانب راغب کرنے والے ادارے سے تاریخی عمارت خالی کرانے سے نہ صرف حکومتِ سندھ کی ورثہ نوازی کا ڈنکا بجے گا بلکہ طالبان بھی اس طرح کے خرافاتی مرکز کے بند ہونے پر خوش ہوں گے۔

بات سے باتبارودی وزیٹنگ کارڈ
نائن الیون قسطوں میں پاکستان پر اتر رہا ہے
بات سے باتخفیہ امریکی حملے
پاکستان کو امریکی وفاداریوں کا صلہ
 بات سے باتمہلت نہیں رہی !
عام آدمی اپنی قیادت خود کر سکتا ہے
زرداری کی 6گیندیں
’یہ کرتب زرداری کا شوق نہیں مجبوری ہے‘
 بات سے باتیادِمسلسل کیسےہو!
زندہ قومیں اپنے ہیرو کیسے یاد رکھتی ہیں؟
 بات سے باتیہ معصوم ادائیں !
کیا پاکستان کمبوڈیا بن رہا ہے ؟
اسی بارے میں
اپنا اپنا پاکستان !
17 August, 2008 | قلم اور کالم
جنازے میں آئیں نا !
03 August, 2008 | قلم اور کالم
زرداری کی چھ گیندیں
27 April, 2008 | قلم اور کالم
بلی خود گھنٹی باندھے!
25 May, 2008 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد