ڈاکٹر عائشہ کو ہراساں کیے جانے کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کے اقتصادی مفادات پر شائع ہونیوالی کتاب ’ملٹری انکارپوریٹیڈ:انسائڈ پاکستانز ملٹری اکانومی‘ کی مصنفہ اور دفاعی امور کی ماہر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی کتاب کی رونمائي کو روکنے کی کوشش کرنےاور انہیں ہراساں کیے جانے کے خلاف امریکہ اور یورپ سمیت کئي ممالک کے دانشوروں اور دیگر پیشہ ور شخصیات نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کو ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کے بہی خواہوں کی طرف سے جاری کیے جانیوالے پریس بیان میں امریکی تاریخ دان پروفیسر ہاورڈ زن اور پاکستانی تاریخ دان عائشہ جلال سمیت قریباً ساٹھ افراد نے ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو پاکستانی خفیہ اور ریاستی ایجینسیوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو یکدم روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے امریکہ میں صحافیوں کے حقوق کی تنظیم سی پی جے (کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس ) کو بتایا ہے کہ سنیچر کو خفیہ ایجنسی کے ’سادہ لباس والے‘ کچھ لوگ بہاولپور کے قریب ان کے آبائی شہر خانقاہ شریف آئے اور ان کے ملازموں سے ان کےشوہر اور خود ان ڈاکٹر عائشہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ ڈاکٹر عائشہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں متواتر جانی طور نقصان پہنچانے کی دھمکیاں وصول ہو رہی ہیں اور وہ خود کو بیحد غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں۔ بیان میں پاکستانی حکومت سے علمی و تحقیقی آزادی پر سے پابندیاں اٹھانے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جب اس وقت پاکستان اندرونی طور پر سیاسی بحران اور خطے میں علاقائی طور خطرناک صورتحال سےگزر رہا ہے تو ایسے وقت میں اطلاع اور اظہار آزاديء خیال کے ضرورت بڑھ گئي ہے۔ بیان کے مطابق ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے اہم موضوعات پر پر جامع تحقیق کی ہے جس نے تمام پاکستانیوں سمیت دنیا بھر میں معلومات اور کھلی بحث کو جنم دیا ہے اور اسی لیے پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ ڈاکٹر عائشہ اور ان کے کام کا تحفظ کرے نہ کہ ان کو دھمکیاں دیں جائیں۔ | اسی بارے میں عائشہ صدیقہ کی کتاب ریلیز ہوگئی31 May, 2007 | پاکستان فوج پر کتاب، رونمائی میں تاخیر 31 May, 2007 | پاکستان فوج کبھی اقتدار سے پیچھے ہٹے گی؟ 27 May, 2007 | پاکستان پاکستانی فوج کے کاروباری مفادات 27 May, 2007 | پاکستان فوج کے معاشی مفادات: آخری قسط28 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||