BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 December, 2004, 16:55 GMT 21:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دائرے میں سفر

نئے سال کی آمد کی خوشیاں ( فائل فوٹو)
نئے سال کی آمد کی خوشیاں ( فائل فوٹو)
جب میری نسل سترہ اٹھارہ برس کی عمر میں قصباتی ماحول سے یونیورسٹی کے شہری ماحول میں داخل ہوئی تو اس نے بھی ’ہیپی نئیو ائیر‘ کہنا سیکھ لیا۔

اس وقت جنرل ضیا الحق کا دور نیا نیا شروع ہوا تھا۔ اور ’ہیپی نئیو ائیر‘ کہنا بھی آمریت کے خلاف مزاحمت کا حصہ لگتا تھا۔ لیکن سترہ اٹھارہ برس کی عمر میں زندگی کی سفاکیوں سے زیادہ ساتھ کے لڑکے لڑکیوں کی سالگرہ کا دن ، نئیو ائیر نائٹ اور ویلنٹائین ڈے یاد رہتا ہے۔ لگتا ہے کہ ابھی تو اک عمر پڑی ہے۔ پریشانی کس بات کی ہے۔ زندگی صرف آگے کی طرف بہتی ہے۔ آنے والا دن، مہینہ اور سال جانے والے دن مہینے اور سال سے زیادہ خوشنما لگتا ہے۔ بس افغان جنگ ختم ہو جائے۔ بس ذرا ضیا الحق کا دور بدل جائے۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ ویسے بھی تبدیلی کا پہیہ کون روک سکا ہے !

میری نسل جو ضیا الحق کے زمانے میں سترہ، اٹھارہ برس کی تھی۔آج عمر کی چالیس سے زیادہ سیڑھیاں طے کر چکی ہے۔اور لگتا یوں ہے کہ جسے ہم اس زمانے میں آگے کا سفر سمجھتے تھے۔ اصل میں وہ دائرے میں سفر تھا۔ لگتا ہے جیسے بائیس یکم جنوری، بائیس دن میں گزر گئے۔

جب میں نے نیا نیا ہیپی نیو ائیر کہنا سیکھا تھا تو وقت کی کنوئیر بیلٹ پر میرے ساتھ ساتھ کئی چہرے تھے۔ جانے وہ کب اتر گئے۔ جانے انہیں کون لے گیا۔

آج سے بائیس برس پہلے جو اکتیس دسمبر آیا تھا۔اس دن بھی میرا دوست رفیق دھوبی کپڑوں پر بھاری سی استری لئے جھکا ہوا تھا۔ اس اکتیس دسمبر کو بھی اس دنیا میں اربوں رفیق دھوبی جس طرح کی زندگی گزار رہے ہوں گے۔ پہلی جنوری کو بھی انکی زندگی میں بال برابر فرق نہیں آئے گا۔

لیکن اسی دنیا میں کروڑوں نو عمر لڑکے لڑکیاں نئے سال کا عہد نامہ سوچنے میں بھی مصروف ہوں گے۔ کتنا اچھا ہو کہ یہ نوعمر لوگ جب میری عمر کو پہنچیں تو اس قنوطیت اور بے زاری میں مبتلا نہ ہوں جس کا میں شکار ہوں۔ہیپی نئیو ائیر۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد