BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 July, 2006, 14:35 GMT 19:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ پاپا وہیں ہیں اور میرے دوست بھی‘
انڈین خاتون جمنا کے شوہر کرتار سنگھ لبنان میں کام کرتے ہیں۔ جمنا اپنی دو بیٹیوں ابھیلاشا اور آکانکشا کے ہمراہ ان سے ملنے بیروت گئی تھیں جب لبنان پر اسرائیلی حملے شروع ہو گی۔ جمنا آخر کار واپس انڈیا پہنچ گئی ہیں۔ یہ جمنا، ابھیلاشا اور آکانکشا کے تاثرات ہیں۔

جمنا: ’ہم کل صبح پانچ بجے لوٹے۔ جب وہاں لبنان میں صبح ہوتی تھی تو بمباری کی آوازیں آتی تھیں اور بہت ڈر لگتا تھا۔ وہاں انڈین سفارت کار نے ہماری کافی مدد کی۔ ہم لبنان سے دو بسوں میں سوار ہو کر شام پہنچے۔ پھر شام سے کویت اور پھر انڈیا پہنچے۔ لبنان میں حالات بہت خراب ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا کی بہت قلت ہے۔ پانی، کھانا، گیس کچھ مل نہیں رہا۔ کافی دقتیں اٹھانی پڑ رہی ہیں وہاں پر لوگوں کو۔ میرے ساتھ میری دو بیٹیاں ابھیلاشا اور آکانکشا بھی تھیں۔ میرے شوہر ابھی وہیں ہیں۔ انہی کی فکر ہے اب۔ بس وہ وہاں ٹھیک سے رہیں۔‘

ابھیلاشا: ’میں لڑائی شروع ہونے سے صرف پندرہ دن پہلے لبنان گئی تھی۔ پہلے پہلے ماحول تو بہت اچھا تھا۔ امن تھا اور وہ جگہ بہت خوب صورت ہے۔ مجھے بالکل توقع نہیں تھی کہ ایسا کچھ ہو جائے گا۔ جب اسرائیل نے بمباری شروع کی تو ہم نے سوچا کہ ایک آدھ دن میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن کشیدگی آہستہ آہستہ بڑھتی گئی۔ تو پھر ہمیں ملک چھوڑنا پڑا۔ انڈین سفارت خانے سے بھی ہمیں بتایا گیا کہ واپس جانا ہی بہتر ہے۔ ‘

آکانکشا: ’دھماکوں کی آواز سے بہت ڈر لگتا تھا۔ میں نے کئی دفعہ ممی سے واپس انڈیا جانے کا کہا۔ مگر میں اپنے پاپا کو وہاں چھوڑ کر جانا بھی نہیں چاہتی تھی۔ وہ بہت خوب صورت شہر ہے بیروت اور میرے وہاں کئی دوست بھی بن گئی۔ پاپا اب بھی وہیں ہیں اور میرے سارے دوست بھی۔ ہمیں واپس تو جانا ہی ہے۔ دعا ہے کہ حالات جلد بہتر ہو جائیں تاکہ ہم واپس جا سکیں۔‘

لوگوں کی کہانیاںلوگوں کی کہانیاں
’بیروت، وہ شہر جو کبھی ہار نہیں مانے گا‘
لبنان: تباہی، انخلاء
چہروں پر جھلکتا خوف
لبنانکہیں کوئی گھرنہیں
بیروت کے شہری کہیں کوئی گھرنہیں ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد