پیار کا پاسپورٹ میں کون کیا ہے ، یہ جاننے کے لیے نیچے دیے گئے ان کے ناموں پر کلک کریں۔
دوادی گھر کی بڑی ہیں۔ عمر کوئی ستر برس ہے اور اپنی دھن کی پکی ہیں۔ بولتی بہت ہیں لیکن حالات کی روشنی میں گھرانے کے لیے بہترین فیصلے کرتی ہیں۔
دادی کے بڑی بیٹے اور نیاز کے بھائی۔ سلیمہ ان کی بیوی ہے اور جاوید ان کا بیٹا ہے جبکہ صفیہ اور ستارہ بیٹیاں۔ دونوں بھائیوں میں وہ زیادہ کامیاب سمجھے جاتے ہیں کیونکہ وہ برطانیہ میں الفورڈ میں رہتے ہیں جہاں وہ سیکورٹی کے لیے استعمال ہونے والے کتوں کی ایک کمپنی چلاتے ہیں۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا جاوید انکا کاروبار سنبھالے لیکن اب وہ چاہتے ہیں کہ یہ کام شہزاد کرے۔
پینتالیس سالہ سلیمہ دادی کے بڑے بیٹے احمد کی بیوی ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام جاوید ہے جبکہ صفیہ اور ستارہ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ یہ لوگ انگلینڈ میں رہتے ہیں جہاں سلیمہ کے کچھ اور رشتہ دار بھی ہیں۔ سلیمہ کو اپنے بچوں سے بہت محبت ہے اور ان کا خیال ہے کہ بچوں کے معاملات میں اپنی مرضی کر کے وہ کوئی زیادتی نہیں کر رہیں۔ انہوں نے صفیہ کے راز میں اپنے شوہر کو شامل نہیں کیا ہے۔
احمد اور سلیمہ کا پچیس سالہ بیٹا اور صفیہ اور ستارہ کا بھائی۔ اپنے باپ سے کھنچا کھنچا رہتا ہے لیکن ہے محنتی۔ جاوید مذہبی سوچ رکھتا ہے، ایک رضاکارانہ تنظیم کے لیے کام کرتا ہے اور آج کل پاکستان منتقل ہونے کا خیال رکھتا ہے۔
احمد اور سلیمہ کی بیس سالہ بیٹی اور جاوید اور ستارہ کی بہن۔ صفیہ انگلینڈ میں پیدا ہوئی اور ان دنوں مانچسٹر یونیورسٹی میں قانون کی طالبہ ہے۔کچھ عرصہ سے وہ چپ چپ رہنے لگی ہے اور اپنی ماں سے بار بار اپنے ماضی کے ایک راز کے بارے میں تکرار کرتی رہتی ہے۔
احمد اور سلیم کی سب سے چھوٹی بیٹی اور جاوید اور صفیہ کی بہن۔ عمر کوئی تیرہ سال ہے اورگھر کی لاڈلی ہے۔ ستارہ بھی انگلینڈ میں پیدا ہوئی اور جلد ہی واپس انگلینڈ جانا چاہتی ہے۔
|