دیسی مائکروسافٹ آفس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیرویں صدی سے لے کر اب تک کے طویل سفر میں اردو نے ارتقاء کی کئی منازل طے کی ہیں۔ کمپیوٹر اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی جگہ قائم کرنا بھی اردو کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ یوں تو کمپیوٹرمیں اردو کا استعمال ممکن بنانے کے لیے دیگر سافٹ ویر موجود ہیں تاہم دسمبر دوہزار پانچ میں مائیکروسافٹ کارپوریشن نےاپنے مقامی زبان پروگرام (Local language Program) کے تحت مائیکروسانٹ آفس 2003 کے لیے مقامی زبان کا کمپیوٹر کاری مواجہ (local language interface pack)کا اجرا کیا جس کے ذریعےمائکروسافٹ آفس 2003 کےانگریزی ورژن کو اردو میں کام کرنے کے لیے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مائیکروسافٹ آفس2003 کے اردو مقامی زبان مواجہ کی ترسیل انٹرنیٹ پر مفت کی جائےگی اور اس کے ذریعے لائسنس یافتہ مائکروسافٹ آفس2003 کے مختلف جز مثلاً ورڈ، پاور پانٹ، ایکسل اور آؤٹ لُک وغیرہ جیسی اپلیکشنوں کے انٹرفیس یعنی پوری اسکرین اردو کو مکمل طور پر اردو زبان میں تبدیل کر کے ان میں اردو میں کام کیا جاسکتا ہے۔ زبان کسی بھی معاشرے اور قوم کی شناخت کا ایک اہم عنصر سمجھی جاتی ہے۔ مقامی زبانوں میں کمپیوٹر کا استعمال مواصلات اور تبادلہ خیالات کا عظیم موقع فراہم کرتا ہے اور ڈِجیٹل ڈِوائڈ یعنی مختلف ممالک، علاقوں اور لوگوں کے درمیان ٹیکنالوجی اور موصلاتی سہولیات کے استعمال اور وسائل تک غیر متوازن رسائی اور استعمال میں امتیاز میں کمی کا ذریعے بھی ثابت ہوتا ہے۔ یوں انفرمیشن ٹیکنالوجی محض انگریزی یا مغرب میں بولی جانے والی زبانوں سے آشنا افراد تک محدود نہیں رہتی بلکہ مقامی زبان میں کمپیوٹر پروگرام ان افراد کے لیے کمپیوٹر کے استعمال کو آسان بنانےاور انفرمیشن ٹیکنالوجی کے فوائد اور ٹولز سے آشنائی فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں جو انگریزی زبان سے نا واقف ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر استعمال کرنے میں جھجھک محسوس کرتے ہیں۔ اس نظریہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ کارپوریشن کے اقوام متحدہ کے ادارے یونسکو کے ساتھ معاہدے نے مقامی زبان پروگرام کا آغاز کیا۔ مائیکروسافٹ کی مصنوعات 40 مقامی زبانوں میں دستیاب ہیں۔ اردو کے سافٹ وئیر انٹرفیس پیک کی تیاری میں مقتدرہ قومی زبان کے ماہرین اور نیشنل یونیورسٹی نے مائکروسافٹ کے پارٹنرکی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کے اشتراک سے اس سافٹ وئیر میں اردو سپیل چیکر بھی شامل کیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ کارپوریشن کے کنٹری مینیجر جواد رحمان نے اس اجرا پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ ’مقامی کاری کا پروگرام عام آدمی کے لیےکمپیوٹر کے استعمال کوزیادہ آسان بنانے میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا اور اس سے پاکستان کی آئی ٹی صنعت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔‘ مستقبل قریب میں مائیکروسافٹ ونڈوز کے اردو مواجہ پیک (windows language interface pack) کے اجرا کا ارادہ بھی رکھتا ہے جس کے ذریعے مائیکروسافٹ ونڈوز کو اردو میں تبدیل کر کے استعمال کیا جا سکے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||