BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Monday, 05 December, 2005, 12:32 GMT 17:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیا آپ آلودگی سے متاثر ہوتے ہیں؟

دنیا بھر کے تیس شہروں میں سوموار کے روز عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے خلاف اقدامات کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

واشنگٹن، لندن ، جوہانسبرگ، سڈنی اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد عالمی ماحول کو بچانے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی خاطر مارچ کررہے ہیں۔

کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دنیا کے کئی ممالک کے نمائندے کیوٹو معاہدے کے بعد ، جو 2012 میں ختم ہوجائے گا، کرہ ارض پر زہریلی گیسوں کو کم کرنے کے لئے نئے اقدامات پر غور کررہے ہیں۔

کیا آپ بھی عالمی ماحول پر پڑنے والے اثرات سے متاثر ہوتے ہیں؟ کیا آپ کے خیال میں اس سلسلے میں عالمی برادری ضروری اقدامات کررہی ہے؟ آپ کے خیال میں اس سلسلے میں موثر کارروائی کے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟

آپ کی رائے

اب یہ فورم بند ہو چُکا ہے، قارئین کی رائے نیچے درج ہے۔



سیّد شاہ ، کینیڈا
یہاں کینیڈا آ کر اس بات کا اندازہ ہوا کہ ہم کراچی میں کتنی آلودگی میں رہ رہے تھے۔ کینیڈا اور امریکہ میں انڈسٹری بھی ہمارے ملک سے زیادہ ہے اور ٹرانسپورٹ بھی، مگر پتا نہیں کیوں آلودگی ہمارے ملک میں زیادہ ہے۔

بابر راجہ ، جاپان
میرا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ پچھلے سال سردیوں میں برف باری سے قحط جیسی حالت تھی، راستے بند تھے۔ یہ ماحول کے اثرات کی وجہ سے ہے۔ دنیا کے بڑے ممالک اس کے لئے اقدام کر رہے ہیں مگر غریب مملک میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بڑی رکاوٹ ہے۔

عبدل ملک خان اچکزئی ، افغانستان
دنیا میں لوگ راکٹوں اور طوفانوں سے مر گئے لیکن ہم ماحولیاتی آلودگی کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں۔

شاکر علی ، پاکستان
کبھی کبھی تو بی بی سی اُردو کی ولائیتی سوچ پرحیرت ہوتی ہے۔ پلُوشن کے متعلق وہ لوگ پریشان ہیں جن کے پیٹ بھرے ہوئے ہیں۔ ہمیں تو اپنی روٹی کی فکر سب سے زیادہ ہے۔

کرن احمد، کینیڈا
سیاستدان سیاسی آلودگی پھیلا رہے ہیں، مزہبی لیڈر مزہب کو آلودہ کر رہے ہیں، صعنتکار صعنتی آلودگی پھیلا رہے ہیں۔ آپ کس آلودگی کی بات کررہے ہیں۔

صفدر عباس نقوی ، کراچی
ماحولیاتی آلودگی سے ہر شخص متاثر ہے۔ عالمی برادری جب تک سنجیدگی سے کوششیں نہیں کرے گی اُس وقت تک تمام وعدے اور اقدامات بیکار ہیں۔

سیّدہ عینی ، کراچی

آلودگی کا رونا تو امیروں کی باتیں ہیں۔

افتخار احمد کشمیری ، کراچی
ہر روز نیا اک ستم ایجاد کرے گا
انسان ہی انسان کو بربرباد کرے گا

سید جاوید، امریکہ:
میں عارف سعید صاحب کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ اسلام آباد میں آلودگی نہیں پھیل رہی۔ میں بنیادی طور پر اسلام آباد کی مقامی آبادی سے ہوں اور اب نیو یارک میں رہ رہا ہوں۔ وقت گزرنے کے ساتھ اسلام آباد بھی صنعتی فضلے اور پولیس کی ملکیتی پبلک ٹرانسپورٹ کی آلودگی کی زد میں آ گیا ہے۔ اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ اس کے لیے سخت قوانین اور عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

شاہدہ اکرم، یو اے ای:
عالمی ماحول پر پڑنے والے اثرات سے تو ساری دنیا ہی متاثر ہو رہی ہے۔

طارق محمود، سرگودھا، پاکستان:
جس ملک میں ہر چیز میں ہی ملاوٹ ہو اس میں یہ بات ہی عجیب لگتی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے تنگ ہوں۔ پاکستانی لوگ بنیادی طور پر ڈھیٹ ہیں اس لیے ان کو ماحولیاتی آلودگی کچھ نہیں کہتی۔ اسلام آباد والے اس سے باہر ہیں۔

امداد حسین، سویڈن:
یقیناً آلودگی سے ہر شخص متاثر ہوتا ہے۔ ملکوں کے معاشی مقاصد انہیں دور رس اقدامات سے دور رکھتے ہیں۔ اس مسئلے کو دنیا کو منجیدگی سے لینا چاہیے۔

اسلم میمن، کراچی، پاکستان:
بی بی سی کو جارج بش پر نظم کے خلاف لابنگ کرنے اور غریب پاکستانیوں اور بھارتیوں کے لیے لکھنے پر مبارکباد۔ لیکن اس کی ویب سائٹ پر نو ماہ سے سائنسی طور پرغلط معلومات کا لنک آویزاں ہے، اس کا بھی کچھ خیال کریں۔

عطیہ عارف، کینیڈا:
صفائی نصف ایمان ہے۔ میرے خیال میں اس مسئلے کا حل جلد از جلد نکالنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو معلومات فراہم کرنی چاہئیں کہ آلودگی کس حد تک خطرناک ہے۔

محمد عارف سعید، جہانیاں
جی ہاں! عالمی ماحول پر پڑنے والے اثرات سے ہر پاکستانی کی طرح میں بھی شدید متاثر ہوا ہوں۔ فضا میں آلودگی کی وجہ سے مہلک امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں عالمی برادری تو ایک طرف ہمارے ملک کے حکمران بھی کوئی اقدامات نہیں کررہے ہیں۔ آپ اسلام آباد کو لے لیں وہاں آپ کو آلودگی نام کو نہیں ملے گی لیکن چھوٹے شہروں کو حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔میرے خیال میں اس سلسلے میں موثر کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود حکمران اور بیوروکریٹس ہیں۔

محمد حنیف، جاپان
ماحولیاتی آلودگی ماحول کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ کانداروں پر اثر انداز ہورہی ہے اور سا میں سو سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک کا ہاتھ ہے اور حفاظتی اقدامات میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ بھی یہی ہیں۔ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل کی طرح آخر کار سب سے زیادہ متاثر بھی یہی ہونگے۔ بحرحال اس پر سب کو غور کرنا ہوگا۔

شیراز بٹ ، سعودی عرب
ہم کچھ بھی کر لیں بطور ایک مسلمان میرے خیال میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ یہی کچھ قیامت کا سبب بنے گا۔

66عالمی حدت کا دن
دنیا بھر میں آلودگی کے خلاف مظاہرے
ہمیں کیا کرنا ہے؟
کوئی دنیا کو سمجھائے کہ زمین پر کیا ہو رہا ہے۔
66نظم: ایک پودا
جنوبی افریقہ سے ماحولیات پر ایک نظم
66پانی، حیات بخش؟
آپ کون سا پانی پیتے ہیں؟ آپ کی رائے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد