BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 September, 2005, 13:48 GMT 18:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آپ اور کمپیوٹر کا استعمال
ایم آئی ٹی سو ڈالر کا کمپیوٹر بنارہا ہے
ایم آئی ٹی سو ڈالر کا کمپیوٹر بنارہا ہے
دنیا کے ہر علاقے میں کمپیوٹر بڑے پیمانے پر استعمال ہونے لگا ہے۔ اس کے استعمال میں مقبولیت کی وجہ انٹرنیٹ بھی ہے جس سے زندگی کی مختلف ضروریات بڑی آسانی سے ممکن ہوجاتی ہیں۔ کمپیوٹر کا استعمال لکھنے پڑھنے، انٹرنیٹ کے ذریعے کچھ تلاش کرنے، انٹرنیٹ پر مضامین شائع کرنے، ٹیلی فون کرنے، وڈیو فلمیں دیکھنے، فرید و فروخت، ریڈیو پروگرام سننے وغیرہ میں ہونے لگا ہے۔ ہر شخص اسے اپنی ضروریات کے حساب سے استعمال کرتا ہے۔

آپ کا کمپیوٹر آپ کے کس کام آتا ہے؟ کمپیوٹر کے بغیر آپ کی زندگی کیسی ہوگی؟ کیا انٹرنیٹ کے بغیر آپ اپنی زندگی کا تصور کرسکتے ہیں؟

آپ کی رائے

آپ اپنی رائے اردو، انگریزی یا roman urdu mein bhi bhej سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا پیغام موبائل فون سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنا چاہتے ہیں تو براہِ مہربانی اس کے آخر میں اپنا اور اپنے شہر کا نام لکھنا نہ بھولیے۔ ہمارا نمبر ہے:00447786202200


ریاض فاروقی، دبئی:
میں کمپیوٹر کو انیس سو نوے سے یوز کررہا ہوں جب ایکس ٹی کمپیوٹر تھے کیوں کہ میں سافٹویئر ڈیولپمنٹ میرا پیشہ ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے آنے سے کمپیوٹر کا استعمال پروفیسن سے ہٹ کر بھی ہونے لگا ہے۔

فرمان اللہ، ڈیر لوور میدان:
میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام دیکھنے کے لئے کمپیوٹر یوز کرتا ہوں۔

راجہ یونس، دمام:
کمپیوٹر تو اب زندگی کا ایک حصہ لگتا ہے اور انٹرنیٹ تو دنیا بھر کی سیر کراتا ہے۔ کھیل کا میدان ہو، سیاست کی پرخار وادی ہو یا میدان جنگ، غرض کہ ہر بات کی خبر فورا مل جاتی ہے۔ اس طرح یہ زندگی کا لازمی جز بنتا جارہا ہے۔ مگر اس کے بغیر بھی زندہ تو رہا جاسکتا ہے کیوں کہ ابھی تک بہت علاقوں تک اس کی رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔۔۔۔

جاوید اقبال بٹ، مدینہ منورہ:
میں انیس سو اکیاسی سے کمپیوٹر انجینیئر کی حیثیت سے کمپیوٹر کا استعمال کررہا ہوں۔

طارق، لاہور:
تفریح، انفارمیشن اور بھانت بھانت قسم کے لوگوں سے انٹرنیٹ پر چیٹ کرنا۔۔۔

ایس بانو، میرپور خاص:
مجھے میرا کمپیوٹر کے ٹی این کے چیٹ روم پر چیٹ کرنے کے کام آتا ہے جس سے مجھے کافی سارے لوگ یعنی کہ کے ٹی این کے ڈائریکٹر وغیرہ جانتے ہیں اور میں کے ٹی این کی کافی پارٹیز اٹینڈ کرچکی ہوں۔ میری کمپیوٹر کے بغیر زندگی بہت ہی بور ہوگی۔ جہاں تک انٹرنیٹ کا سوال ہے تو میری انٹرنیٹ کے بغیر زندگی ادھوری ہوگی۔

شمش الدین، سمندری:
مجھے نہیں پتہ کہ کمپیوٹر کے کیا فائدے نہیں ہیں۔ ہاں البتہ مجھے اس کا یہ فائدہ ہے کہ مجھے اب ریڈیو پر کان نہیں لگانے پڑتے، بی بی سی اردو سننے کے لئے، میرے لئے اب اس کا یہی بڑا فائدہ ہے۔ باقی نیوز، چیٹ اور میل تو چلتا ہی ہے۔۔۔۔

حماد بخاری، پاکستان:
میں کمپیوٹر کا استعمال دفتری کاموں، انفارمیشن جمع کرنے، اپنا پرسنل ریکارڈ اپڈیٹ رکھنے، ایڈِٹ کرنے، اپنے گرافِکس اور ملٹی میڈیا پروڈکٹس دیکھنے، کمیونیکیشن کے لئے، کرتا ہوں۔۔۔۔

امین اللہ شاہ، پاکستان:
میرا کمپیوٹر مجھے اپنے سائنسی علم کے حصول میں نہ صرف معاونت کررہا ہے بلکہ مجھے پوری دنیا سے بھی لمحوں میں کنیکٹ کیا ہوا ہے۔ ٹھیک ہے اس کے کچھ پہلو منفی بھی ہیں لیکن آپ کوشش کریں کہ اس لازوال ایجاد کے مثبت پہلوؤں کا ہر ممکن استعمال کرکے اپنی زندگی میں چار چاند لگائیں۔۔۔۔

جبران حسنین، کراچی:
میں اس کو چیٹنگ، گانے سننے اور نیوز کے لئے استعمال کرتا ہوں۔

مہر افشان ترمذی، سعودی عرب:
کمپیوٹر اب اشیائے ضروری میں شامل ہوگیا ہے، پاکستان میں موجود بیٹھے اور دیگر فیملی ممبرس سے کنٹیکٹ میں رہنا ہو یا دنیا بھر کی خبریں جاننا ہو، نئے نئے کھانوں کی ریسیپیز ہوں، یا اچھا ادب پڑھنا ہو، بس وقت نکال کر کمپیوٹر پر بیٹھنے کی دیر ہوتی ہے۔ اب کمپیوٹر کے استعمال کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ کئی مہینے ہوئے ہماری ٹی وی میں کچھ خرابی ہوگئی تھی، وہ جب سے بند پڑا ہے ہم اور ہمارے بچے حالات حاضرہ سے باخبر رکھنے کا کام جو پہلے ٹی وی کرتا تھا اب کمپیوٹر سے ہونے لگا ہے۔۔۔۔

فضل الرحمان شبندری، سعودی عرب:
میرا کمپیوٹر مجھے حساب کتاب کرنے کے علاوہ انٹرنیٹ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔۔۔۔

نواب عاطف خان، ملتان:
اب تو زندگی کمپیوٹر کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے اور انٹرنیٹ کے بغیر کمپیوٹر ادھورا محسوس ہوتا ہے۔ میرا کمپیوٹر بزنس میں میری بہت مدد رکتا ہے۔ کمپیوٹر نہ صرف ہمارے کام کرتا ہے بلکہ یہ ہم کو تفریح بھی مہیا کرتا ہے۔ اب انٹرنیٹ کے بغیر زندگی کا تصور نامکمل ہے۔۔۔۔

شیخ محمد یحیٰ، کراچی:
میں کمپیوٹر پر روزانہ بی بی سی کی ویب سائٹ وِزٹ کرتا ہوں، اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے ٹورِزم سے متعلق کتابیں اور سی ڈیز دوسرے ممالک سے منگواتا ہوں۔۔۔

عبدالوحید، میریلینڈ:
گزشتہ ڈیڑھ سو سالوں میں کئی ایجادات سے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوگئی ہیں۔ گزشتہ کچھ عشروں میں کمپیوٹر نے ان تبدیلیوں کو تیزرفتار کردیا ہے۔ پاورفل پرسنل کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ وغیرہ جیسی ایجادات سے وسیع پیمانے پر تبدیلیاں آرہی ہیں۔۔۔۔

یسین خان، امریکہ:
میرا لیپ ٹاپ، میرے لئے میرے جسم میں لہو کی طرح ہے۔۔۔۔

ثناء خان، کراچی:
کمپیوٹر کے بغیر شاید ہی کسی کا کام چلتا ہو، اب ایٹ لیسٹ میرا تو کوئی کام نہیں ہوتا کمپیوٹر کے بغیر کیوں کہ یہ زندگی کا اہم حصہ بن گیا ہے۔ میری تو تفریح بھی یہی ہے، میرا ساتھ ہی کمپیوٹر دیتا ہے، دکھ سکھ کا ساتھی۔ سیڈ ہو تو گیم کھیلو، خوش ہو تو سانگ سنو۔۔۔۔

ندیم رحمان ملک، مظفرگڑھ:
کمپیوٹر سے انفارمیشن کا جو سیلاب آرہا ہے وہ کٹرینا اور ریٹا سے بھی خطرناک ثابت ہوگا۔ اگر ہم اسے مثبت انداز میں لیں گے تو۔۔۔۔

اسحاق ظفر لیل، بھکر:
میں بی بی سی اردو، اردو پوائنٹ اور دیگر معلوماتی ویب سائیٹوں کے لئے کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں۔ اور چیٹ کے لئے بھی استعمال کرتا ہوں۔ یہ بہت ہی مفید ایجاد ہے جس کے بل بوتے پر پتہ نہیں دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔۔۔

سید سجاد حسین، حیدرآباد سندھ:
میں تو اس کو پڑھنے کے لئے یوز کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ ای میل کرنے کے لئے یوز کرتا ہوں، اس کے علاوہ گھر والوں سے بات کرنے کے لئے یوز کرتا ہوں، اس کے علاوہ انفارمیشن ایکسیس کرنے کے لئے یوز کرتا ہوں۔۔۔۔

آصف ملک، فرانس:
میری لائف کمپیوٹر پر بہت ڈیپینڈنٹ ہے، روز الموسٹ چودہ گھنٹے پی سی یوز کرتا ہوں۔ نیوزپیپرس اسپیشلی بی بی سی بہت شوق سے پڑھتا ہوں، جس دن کمپیوٹر یوز نہیں کرتا ہوں بہت مشکل سے ٹائیم پاس ہوتا ہے، یہ میرے لئے بہت ضروری ہے۔

کامران خان، ایران:
میرا کمپیوٹر مجھے روزمرہ کی دنیا میں ہونے والے حالات سے آگاہ کرتا ہے، خواہ ان حالات کے تعلق کائنات کے کسی بھی حصے سے ہو۔ واقعی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے بغیر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے زندگی رک سی گئی ہو۔ جہاں تک انٹرنیٹ کے بغیر زندہ رہنے کی بات ہے تو یہاں میرا اختلاف ہے: انٹرنیٹ کے بغیر زندگی تصور کی جاسکتی ہے لیکن زندگی میں ترقی نہیں تصور کی جاسکتی۔

شریف یار خان، جرمنی:
میں سات سال سے کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں۔ میں ایک انٹرنیٹ کیفے میں کام کرتا ہوں۔ انٹرنیٹ پر بی بی سی اردو خبریں پڑھتا ہوں۔ میوزِک سنتا ہوں، لڑکیوں کے ساتھ چیٹ کرتا ہوں۔ میں نے چیٹ کے ذریعے بہت سارے دوست بنائے ہیں، پاکستان انڈیا افغانستان یورپ بنگلہ دیش میں۔۔۔۔

رضوان الحق، پیرس:
میری زندگی میں کمپیوٹر انیس سو اٹھانوے سے ہے۔ اٹھارہ گھنٹے روزانہ میرے استعمال میں رہتا ہے۔ اگر کچھ دن بغیر کمپیوٹر کے گزریں تو ایسا لگتا ہے جیسے دنیا سے رابطہ ختم ہوگیا اور میں خود کو ادھورا محسوس کرنے لگتا ہوں۔

ناہید ورک، کینیڈا:
کمپیوٹر ایک بہت اچھی ایجاد ہے، اس نے ساری دنیا کھول کے رکھ دی ہے۔ میں کمپیوٹر کو اپنی اسٹڈی، نیوز اور چیٹ کے لئے استعمال کرتی ہوں کیونکہ کینیڈا سے پاکستان فون کرنا مشکل ہوتا ہے اس لئے چیٹ ایزی رہتا ہے اور اپنی فیملی سے ہر روز ملاقات بھی ہوجاتی ہے۔

شیریار خان، سنگاپور:
ضرورت ایجاد کی ماں ہے، اور کمپیوٹر ہر ضرورت کی ماں ہے۔ کمپیوٹر کا استعمال انسان کی ہر ضرورت کے کام آتا ہے سوائے سوچنے اور خوراک کے۔ کمپیوٹر کا اپنا خود کوئی دماغ نہیں ہے، بلکہ جو کچھ آپ اس میں ڈالیں گے وہی اس سے حاصل کریں گے۔ آج کے کمپیوٹر کو کمپیوٹر کہنا صحیح نہیں ہوگا۔ اسے کوئی اور نام دینا بہتر ہوگا جیسے انفومیڈیا، ملٹی میڈیا۔ کمپیوٹر کا کام اب صرف کمپیوٹ کرنا نہیں ہے، بلکہ اس کا استعمال زندگی کی ہر ضرورت کے لئے ضروری ہے، اس کا استعمال کس جگہ ضروری نہیں ہے: ڈاکٹر، وکیل، فوج، بنکاری، ہسپتال، اسکول، کالج۔۔۔۔۔

عالمگیر بیگ، سویڈن:
میں کمپیوٹر کو انسان کی سب سے زیادہ مفید ایجاد کہتا ہوں اور میری زندگی کی بہت سی چیزوں کا انحصار صرف اور صرف کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ہے۔ انٹرنیٹ کے بغیر مجھ کو جو کام چند منٹوں میں کرنا ہوتا ہے وہ دنوں میں یا ہفتوں میں کرنا پڑے گا۔

شاہدہ اکرم، ابوظہبی:
جب چھ یا سات سال پہلے کمپیوٹر لیا تھا تو سچی بات ہے اس وقت اصل مقصد صرف اور صرف ٹیلیفون کے بڑھتے ہوئے بِل کو کنٹرول کرنے کے لئے تھا۔ گو اب یہ صورتحال ہے کہ اس کا بِل بھی فون کے بل کی طرح آنے لگا ہے۔۔۔۔

عدنان مبین، لندن:
میں کمپیوٹر بی بی سی کی ویب سائیٹ دیکھنے کے لئے یوز کرتا ہوں! مذاق کررہا ہوں، بہت کام ہوتے ہیں جس وجہ سے ہم کمپیوٹر یوز کرتے ہیں۔

ندیم یونس، ڈنمارک:
کمپیوٹر بلاشبہ ایک ایسا ایجاد ہے، میں باقاعدگی سے کمپیوٹر کو استعمال کرتا ہوں۔ بی بی سی پر خبریں سنتا ہوں، پاکستانی اخبارات کی خبریں پڑھتا ہوں۔ میسنجر پر دوستوں سے گپ شپ کرتا ہوں، میل چیک کرتا ہوں، جمعہ اور درس قرآن کے لئے انٹرنیٹ سے اسلامی مواد تلاش کرتا ہوں۔ میرا خیال ہے ہمارے مذہبی لوگوں کو کمپیوٹر زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔

اپنی رائے بھیجیں
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
آپ کی رائے
انٹرنیٹ کے ذریعے خرید و فروخت
66آپ کی رائے
آن ڈیمانڈ فاتحہ: انٹرنیٹ پر قبرستانوں کی سروس
66آپ کی رائے
پاکستان میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے اثرات
66ڈیجیٹل دہشتگردی
وائرس یا ڈیجیٹل دہشتگردی؟ آپ کی رائے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد