BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 March, 2005, 15:29 GMT 20:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی بی سی سنگت: میڈیا اور کلچر
بی بی سی سنگت
بی بی سی سنگت
بی بی سی اردو سروس کی طرف سے پاکستان میں اپنے سامعین اور قارئین سے براہ راست ملنے اور ان کی رائے جاننے کے لیے شروع کی جانے والی ملک گیر رابطہ مہم جاری ہے۔

اس دوران بی بی سی اردو کی ٹیمیں حیدرآباد، خیرپور کے علاوہ بہاولپور، فیصل آباد، چکوال، گلگت، مظفرآباد، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور گوادر میں آپ تک پہنچیں گی اور ان موضوعات پر جو آپ کے نزدیک اہم ہیں، آپ کے خیالات جانیں گی۔

سندھ کے شہر حیدرآباد میں پانی اور ڈیم پر ہونے والے مباحثے کے بعد’بی بی سی سنگت۔۔۔ کہیں آپ سنیں ہم‘ کا اگلا پروگرام چھ مارچ کو ’میڈیا اور کلچر‘ کے موضوع پر ہورہا ہے۔ ہم ہر شہر میں منعقدہ پروگرام کے منتخب موضوع پر آپ کی رائے جاننا چاہیں گے تاکہ ہمارے وہ قارئین جو ان پروگرامز تک اپنی آواز نہ پہنچا پائیں وہ ان صفحات پر اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں۔

آپ کی رائے میں آج کے دور میں جب الیکٹرانک میڈیا گھر گھر تک پہنچ چکا ہے، یہ ہمارے کلچر پر کس قدر اثر انداز ہورہا ہے؟ کیا اس سے طرزِ زندگی، معاشرت اور اخلاقی اقدار متاثر ہورہی ہیں؟ کیا یہ معلومات اور اس کے نتیجے میں آگہی کا بہت بڑا ذریعہ نہیں؟ اگر آپ خیرپور کے علاقے میں رہتے ہیں تو آپ کے لیے مقامی ثقافت کی کون سے عناصر اہم ہیں؟ اپنی رائے ان صفحات پر بھیج کر آپ بھی بی بی سی سنگت میں حصہ لیجیے۔

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہوچکا ہے۔ قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔

شمش العارفین خان، ٹورانٹو:
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں سچا اور صحیح مسلمان بننے کی توفیق عطا کرے اور آج کل جو میڈیا کے ذریعے ہمیں اپنے اصل راستے اور دین سے ہٹانے کی خطرناک سازش عروج پر ہے۔۔۔۔

ممتاز علی خان، کراچی:
الیکٹرانک میڈیا کا گھر گھر پہنچ جانا خوش نصیبی ہے، یہ تعلیم اور ادب کا ذریعہ بن جائے تو کیا ہی بات ہے۔ مگر یہ معاشرے میں بگاڑ زیادہ پیدا کررہا ہے۔۔۔۔

محمد عرفان ملا، میانوالی:
ہم اپنی ثقافت کو چھوڑتے جارہے ہیں، دوسروں کی ثقافت کو اپنا رہے ہیں۔ شاید ہم اپنی ثقافت کو بےجان یا مردہ سمجھ بیٹھے ہیں یا پھر کمپلیکس کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انڈین ثقافت کے گرویدہ ہورہے ہیں۔

محمد علی پنوار، خیرپور:
کلچر اتنا بھی کمزور نہیں ہے کہ الیکٹرانک یا کسی دیگر میڈیا سے خطرے میں آجائے۔ لیکن یہ صحت مند بات ہے کہ کلچر وقت کے ساتھ ساتھ نئی چیزوں کو اپنائے اور بری چیزوں کو نکال باہر کرے۔۔۔

نوید نقوی، کراچی:
میڈیا برا نہیں ہے۔ اس کو آپریٹ کرنے والے چند لوگ اس کو برا نہیں بنارہے ہیں۔۔۔۔

عارف جبار قریشی، سندھ:
سنگت رابطہ مہم ایک زبردست کوشش ہے جو پاکستان کے کلچر کو پوری دنیا میں روشناش کرائے گا۔ مختلف موضوعات جیسے پانی، ڈیم، میڈیا، کلچر کے بارے میں عوام کے دروازے پر جاکر معلومات کرنا قابل تحسین ہے۔۔۔۔

فرح طیب، فیصل آباد:
میڈیا اسلام کے مطابق کام نہیں کررہا ہے۔۔۔

سعدیہ فیصل، حیدرآباد:
میڈیا کا استعمال زیادہ تر غلط طریقے سے ہی ہوا ہے اور جب غلطی زیادہ ہو تو یقینان اس میں کہیں برائی ہے۔۔۔

محمد عارف صدیقی، لاہور:
ویل آپ کہ سکتے ہیں کہ کچھ حد تک میڈیا کا اثر برا ہے لیکن ہم اس کے مثبت پہلوؤں سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ، کیبل ٹی وی اور فون سب کچھ میرے پاس ہے۔۔۔۔

عمران خان، شکارپور:
یہ تصور غلط نہیں کہ الیکٹرانک میڈیا کا سب سے بڑا فائدہ ہے کہ وہ خبریں جو ہمیں کبھی دنوں میں معلوم پڑتی تھیں وہ اب منٹوں میں ملتی ہیں۔ بلا شک یہ بہت بڑی بات ہے۔ لیکن اس کے ساتھ یہ بھی غلط نہیں کہ کچھ چینلز پر بےہودہ پروگرام دکھاکر معاشرے میں برائیاں بھی پھیلتی ہیں جس کی وجہ سے آج کل بچے اپنے بڑوں کی عزت نہیں کرتے۔ اس کے لئے ہمیں کچھ کرنا چاہئے۔

اسلم گولڈن، خانےوال، پاکستان:
ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ اب یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ کون سا رخ پسند کریں گے۔ اگر میڈیا کو اپنی بھلائی کے لئے استعمال کیا جائے تو بہت اول ہے۔ یہ میڈیا ہی کی بدولت ہے کہ پاکستان کے دور افتادہ گاؤں میں بیٹھے ہوئے سونامی طوفان سے آگاہ ہوئے۔۔۔۔

الیکٹرانک میڈیا کافی مؤثر ہے
 الیکٹرانک میڈیا کافی مضبوط طریقہ ہے لوگوں کے خیالات کو تبدیل کرنے کا۔ کسی کو بھی میڈیا کے اسٹائل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانی شہری جانور کی طرح ہیں جن پر قابو پانے کی دیری ہے۔
محمد عثمان جمیل، قصور

محمد عثمان جمیل، قصور:
الیکٹرانک میڈیا کافی مضبوط طریقہ ہے لوگوں کے خیالات کو تبدیل کرنے کا۔ کسی کو بھی میڈیا کے اسٹائل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانی شہری جانور کی طرح ہیں جن پر قابو پانے کی دیری ہے اور میڈیا ہماری قوم کی اس کمی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ہم پاکستانی نہیں، انڈین میڈیا کے ساتھ انڈین ہیں، برٹش الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ برِٹش ہیں۔۔۔

عادل گجر، پاکستان:
میڈیا معاشرے کو برباد کررہا ہے۔

حزب اللہ مانگریو، پاکستان:
میڈیا انفارمیشن کے ساتھ ہمارے کلچر کو بھی تباہ کررہا ہے۔ یہ صحیح ہے۔ (ایسے ہی لکھا ہے: ایڈیٹر) ابھی کچھ دنوں کی بات ہے ہمارے ہاں ایک شادی میں چھوٹے بھتیجے نے یہ کہا کہ دولہا اور دلہن پھیرے کیوں نہیں لگارہے ہیں؟ جیسے انڈین فلموں میں لیتے ہیں، تو آپ اس سے اندازہ لگائیں ہمارا کلچر کتنا تباہ ہورہا ہے۔۔۔۔

ضیاء الرحمان، کراچی:
میرے خیال سے میڈیا ہمارے معاشرے میں بہت حد تک اِنوالوو ہوچکا ہے اور یا ہمارے کلچر کو بہت خراب کررہا ہے، اس کے علاوہ انڈین موویز اور گانے وغیر تو سوائے ولگریٹی کے۔۔۔۔

عبدالوحید اعوان، ریاض:
میڈیا میں جو کچھ پیش کیا جارہا ہے اس کا ہمارے کلچر اور روایت سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے نوجوانوں کو بھی بےراہ روی کی طرح لے جانے کی سازش ہے۔

دانش احمد، نیو یارک:
میڈیا معلومات کا ذریعہ ہے۔ نہیں! آج میڈیا کے رول کو دیکھیں تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ زیادہ معلومات نقصان دہ ہیں۔۔۔۔

ثروت عامر، کینیڈا:
جی ہاں میڈیا ہمارے کلچر کو تباہ کررہا ہے۔۔۔۔

فرمان ارشد، جرمنی:
میں پاکستانی ہوں اور اب جرمنی میں رہ رہا ہوں۔یہاں تو میڈیا ہی کی وجہ سے سب ترقی ہے۔ پاکستان میں بھی اگر میڈیا کو صحیح طریقے سے مینٹین کیا جائے تو ترقی کے بہت چانس ہوں گے۔ ہر اچھے کام کے کچھ برے اثرات ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں جب اچھے اثرات زیادہ ہوں تو برے اثرات کو نظرانداز کردینا چاہئے۔

رانا عزیز، لاہور:
میرے خیال میں وہ لوگ جو میڈیا کو کنٹرول کرتے ہیں انہیں ذمہ دار ٹھہرانا چاہئے، میڈیا تجارتی کمپنیوں کے مفاد پر منحصر ہے اور اسے ہمارے اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔

فرحان قاضی، گجرانوالہ:
میرے خیال سے میڈیا جس میں خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا آتا ہے، اس نے ہماری زندگی کے ایک بہت قیمتی وقت کا نقصان کیا ہے۔ مثال کے طور پر ایک دن میں ایک آدمی اوسط طور پر ڈھائی گھنٹے ٹی وی دیکھتا ہے۔

میڈیا کا کیا پرپز ہونا چاہئے؟
 سب سے پہلے ہم کو یہ دیکھنا ہے کہ میڈیا کا کیا پرپز ہونا چاہئے۔ معیاری نظر میں میڈیا کو ایک ایسا ہونا چاہئے جس میں حقیقی زندگی کو ایک اسکرین پر دکھانا چاہئے۔ جس میں مختلف علاقوں کے کلچر بھی شامل ہوں۔
اعجازِ مصطفیٰ رضوی، فیصل آباد

اعجازِ مصطفیٰ رضوی، فیصل آباد:
سب سے پہلے ہم کو یہ دیکھنا ہے کہ میڈیا کا کیا پرپز ہونا چاہئے۔ معیاری نظر میں میڈیا کو ایک ایسا ہونا چاہئے جس میں حقیقی زندگی کو ایک اسکرین پر دکھانا چاہئے۔ جس میں مختلف علاقوں کے کلچر بھی شامل ہوں۔ لیکن آج کل جو میڈیا ہے وہ کسی بھی علاقے کے کلچر کو نہیں دکھا رہا ہے۔وہ ایسی دنیا کو دکھا رہا ہے جس کا حقیقت کے ساتھ کوئی لِنک نہیں ہے۔ کیا لوگ یہ دیکھنا چاہتے ہیں؟ نہیں، ہرگز نہیں، لوگوں کو یہ دیکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

منیر احمد، واپڈا کالونی:
میڈیا کافی مضبوط ہے اور ہمیں متاثر کررہا ہے، بالخصوص ٹینیجروں کو۔۔۔ ہمیں اپنے میڈیا کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ہمارے سماج کو تعلیم دے سکے۔

منصور احمد اعون، لاہور:
بلاشک، میڈیا دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہمارا رابطہ رکھنے میں کافی اہم رول ادا کررہا ہے۔ لیکن یہ غریب اور امیر لوگوں کے اند تفریق میں بھی اضافہ کررہا ہے۔۔۔

شاہ فیصل یوسف زئی، صوابی:
میڈیا کے فائدے بھی بہت ہیں۔۔۔

سعید احمد، پاکستان:
اگرچہ میڈیا ہمیں تازہ ترین معلومات پہنچاتا ہے لیکن یہ ہمارے ثقافتی ماحول کو تباہ کررہا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے رہنے کا اسٹائل بالکل بدل چکا ہے۔

محمد فیصل جمال، چکوال:
اس میں کوئی شک نہیں کہ میڈیا ہمارے مقدس کلچر کو تباہ کررہا ہے۔ میڈیا کی وجہ سے ہماری سوسائٹی تباہ ہوگئ ہے۔ ٹیچروں اور بڑوں کے لئے کوئی عزت نہیں، ہمارے اخلاقی اقدار کے لئے بھی نہیں۔۔۔

محمد امین لغاری، دادو سندھ:
میں اس سے اتفاق نہیں کرتا کہ میڈیا ہمارے کلچر کو تباہ کرتا ہے۔ یہ آدمی پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح عمل کرتا ہے۔ میڈیا نے تو معلومات اور آگہی کے بند دروازے جو ہم تصور میں بھی نہیں کھول سکتے تھے وہ کھول دیے ہیں۔ اب نوجوان نسل پر منحصر ہے کہ وہ کیسے دیکھتا ہے: مثبت یا منفی۔

لیاقت علی خان، میانوالی:
میرے خیال میں میڈیا نے بہت انفارمیشن فراہم کی ہے۔ لیکن اس نے نوجوان نسل میں بدتمیزی پیدا کردی ہے۔ آج کل پی ٹی وی پر لوگ بڑے غرور سے بتا رہے ہوتے ہیں کہ تھوڑا بہت جھوٹ بولنا چاہئے۔۔۔۔

اسد، کراچی:
میرے خیال میں میڈیا کے عوام پر بہت اثرات ہیں۔ یہاں یہ کہنا قطعی غلط ہے کہ ’تمام‘ میڈیا خراب ہیں۔ ہاں میڈیا کے اکثر چینلز کو خراب کہا جاسکتا ہے۔ جہاں میڈیا کے کچھ چینلز عریانیت کے باعث ہیں وہاں ہماری معلومات میں اضافے کے باعث بھی ہیں۔۔۔۔

غلام نبی چاچر، شکارپور:
میڈیا نے طرقی کی ہے اور کرنی چاہئے لیکن اسی الیکٹرانک میڈیا اور چینلز کی وجہ سے ہمارے جوان اولاد سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور ڈرامے والے ڈائیلاگ بولنے لگتے ہیں۔ ہم کوئی بھی بات کریں وہ اپنے دلائل دیتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ وہ غلط ہیں ہم چپ ہوجاتے ہیں۔ ہر ایک چینل تعمیری تفریحی معیاری چیز پیش کرنے کی بجائے وائیولنس، ایکشن، انتقامی کارروائیوں پر مبنی مواد دکھا رہا ہے۔۔۔

سجاد امجد، یو اے ای:
الیکٹرانِک میڈیا اسپیشلی خبروں تک ٹھیک ہے لیکن اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے لئے زہرِقاتل ہے۔ ٹی وی سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے اسی لئے آج کی ماں بہن ٹی وی پہ نت نئے پروگرام دیکھ کر خود کو اس پیرائے میں ڈھالنے کی کوشش کرتی ہیں جو سراسر اخلاقیات کے زمرے میں نہیں آتی۔

افتخار احمد شاعر، دوحہ:
میڈیا نے انسانی زندگی میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔ اس آگہی نے زندگی میں ایک تازگی پیدا کردی ہے اور عام آدمی کا شعور بےدار کر کے اسے اپنی زندگی کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع دیا ہے۔ میڈیا انسانی حقوق کے علمبرداروں کا لیڈر ہے۔

قدیم ثقافت کی تباہی
 ہمارا کلچر جو کہ صدیوں سے قائم ہے اس پر میڈیا کی یلغار ہے اور قدیم ثقافت کو میڈیا تباہ کررہا ہے۔ اب خالص ثقافت کہیں بھی نظر نہیں آتی ہر طرف مِکس کلچر موجود ہے۔
جاوید اقبال بھٹی، بدین

جاوید اقبال بھٹی، بدین سندھ:
ہمارا کلچر جو کہ صدیوں سے قائم ہے اس پر میڈیا کی یلغار ہے اور قدیم ثقافت کو میڈیا تباہ کررہا ہے۔ اب خالص ثقافت کہیں بھی نظر نہیں آتی ہر طرف مِکس کلچر موجود ہے۔ سندھ ہی کو دیکھ لیں شاندار کلچر رکھنے والے صوبے کے نوجوان دنیا کے مختلف کلچر میں خود کو ڈھالتے نظر آتے ہیں۔

یاسر عثمان، فیصل آباد:
معشارے کے بگاڑ میں میڈیا کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ میڈیا ہمارے معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی صحیح عکاسی نہیں کرتا۔

شعیب رضا بلوچ، ساہیوال:
کیا آپ سرگودھا میں آسکتے ہیں؟ میں شفیع کو دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔۔

ولی خان، صوابی:
میڈیا معلومات کا ذریعہ ہے لیکن کلچر پر میڈیا کے اثرات دونوں طرح کے ہیں۔ میڈیا کا منفی استعمال کلچر کے لئے خطرناک ہے لیکن اگر مثبت استعمال کیا جائے تو یہ بہتر ہے۔

آصف راشد، نیوجرسی:
میڈیا وقت کی بےکاری ہے۔ اگر آپ تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو اپنا ٹی وی فروخت کردیں اور ایک سال کے اندر آپ جو کام کرتے ہیں اس کا موازنہ کیجئے۔

جبران حسنین، کراچی:
یہ میڈیا کا ہی تو کمال ہے کہ آج کے بچوں کو سر سید احمد خان کا نہیں پتہ پر شاہ رخ خان کو جانتے ہیں۔ میڈیا کو اب کون سا انفارمیشن پروگرام دیکھارہے ہیں سوائے یوتھ کو بےراہ روی کا شکار کرنے کے۔

نور اسلم خٹک، یو اے ای:
یہ ایک حقیقت ہے کہ میڈیا کی وجہ سے دنیا ایک گلوبل ولیج بن گئی ہے۔ اور دنیا کے کسی کونے میں بھی رونما ہونے والے واقعات سے ہم باخبر رہتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف اگر میڈیا کے نقصانات کو دیکھا جائے تو میڈیا ہی کی وجہ سے ہماری نوجوان سنل تباہ ہورہی ہے، ہماری نوجوان نسل کو تو اپنے آبا و اجداد کا پتہ نہیں لیکن اگر کسی انگلش فلمی ہیرو کا پوچھا جائے تو وہ سب معلوم ہے۔ لمبے بالوں کا رجحان، اگر ہمارے کسی چھوٹے بچے سے پوچھا جائے کہ ہمارے قومی ہیرو کے نام بتاؤ تو نہیں معلوم۔۔۔۔

زاہد آزاد، نیپال:
سنگیت ہمارے معاشرے کے لئے زہرِ ۔۔۔۔ کے مترادف ہے۔ سنگیت سے ہمارے معاشرے کے نوجوانوں پر غلط اثرات پڑتے ہیں۔۔۔۔

محمد اسلم کھوسا، ڈیرہ غازی خان:
میڈیا کا اثر کبھی مثبت ہے اور کبھی منفی۔ میڈیا کی وجہ سے لوگ سست ہوجاتے ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ ہمیں میڈیا سے جانکاری ملتی ہے۔ ہم آپ کے نامہ نگاروں سے ملنا چاہتے ہیں۔

محمد شعیب، فیصل آباد:
میوزِک ایک ایسا زہر ہے جو نہ صرف انسان کو روحانی طور پر بیمار کرتا ہے بلکہ آہستہ آہستہ اسے ایسی موت کی طرف لے جاتا ہے جس سے اس کی روح کی اخلاقی موت بھی ہوتی ہے۔ پہلے کسی قوم میں میوزِک آتا ہے، پھر۔۔۔۔۔

عبدالرحمان، میرپور:
ہمارے صدر صاحب کا ’فرمان’ ہے کہ جن کو میڈیا سے کلچر پر اثر انداز ہونے کا ڈر ہے وہ اپنا ٹی وی بند رکھیں۔ کتنے دور اندیش ہیں ہمارے صد!

میڈیا: ایجنڈے پر اثر
 میڈیا سیاسی ایجنڈے کو طے کرنے، سماجی حقائق کو دکھانے، خبریں پہنچانے اور اس میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کہ ہم اپنا فارغ وقت کیسے گزارتے ہیں۔
جبل درویش سندھی، میرپورخاص

جبل درویش سندھی، میرپورخاص:میڈیا سیاسی ایجنڈے کو طے کرنے، سماجی حقائق کو دکھانے، خبریں پہنچانے اور اس میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کہ ہم اپنا فارغ وقت کیسے گزارتے ہیں۔ ہمارے پاپولر کلچر کی علامات اور عناصر ہماری زندگی کے ہر پہلو میں دکھائی دیتے اور اس میں بھی کہ نوجواں لوگ کلاس روم میں کیسے سیکھتے ہیں۔

جاوید اقبال ملک، چکوال:
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت میڈیا کی حکمرانی ہے اور میڈیا ہی ہمیں تازہ ترین معلومات مہیا کر رہا ہے لیکن میڈیا ہی کی وجہ سے نوجواں نسل بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔

نواز ملک، دوہا:
میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، میرا خیال ہے کہ میڈیا بہت اچھا کردار ادا کر رہا ہے۔

قمرالزماں نصربخت، شارجہ:
میڈیا ہمارے لائف سٹائل اور کلچر کو تباہ کر رہا ہے۔ یہ معلومات کا زبردست ذریعہ ہوسکتا ہے لیکن صرف اور صرف اگر وہ معلومات درست اور سچی ہوں۔ آپ خود ہی بتائیے کہ پروپیگنڈا کیسے سچی اور درست معلومات مہیا کر سکتا ہے۔

بی بی سی کے پہلے شو میں حصہ لیجیےسنگت: ڈیم اور پانی
بی بی سی کے پہلے شو میں حصہ لیجیے
بی بی سی سنگتبی بی سی سنگت
پانی کے موضوع پر حیدرآبادی کیا کہتے ہیں؟
بی بی سی سنگتلوگ کیا کہتےہیں؟
’بی بی سی کو بہت محنت کرنی ہو گی‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد