BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 November, 2004, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یاسر عرفات: فلسطینیوں کی آراء
یاسر عرفات (2004--1929)
یاسر عرفات (2004--1929)
فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی وفات پر بی بی سی عربِک سروِس کو فلسطینی علاقوں سے فلسطینیوں کا ردعمل دستیاب ہوا جو ہم یہاں شائع کرر ہے ہیں:

احمد، فلسطینی علاقے:
ایک منصفانہ امن اور آزادی کے لئے ہم اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ دہشت گرد تھے، بعض کہتے ہیں کہ وہ عظیم تھے، میرے لئے اب وہ آزاد ہیں، اور آزادی وہ چیز ہے جس کے لئے ہم سب لڑ رہے ہیں۔

توفیق غانم، فلسطینی امریکہ میں:
ہمارے عظیم رہنما کی وفات پر مجھے کافی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں اور عرب دنیا کے لئے جو کچھ کیا میں اس پر فخر کرتا ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔

محمد عبید، غزہ پٹی:
یاسر عرفات (ابو عمار) فلسطینی جد و جہد کے مجسم علامت تھے۔ ابو عمار نے ہماری غیرت اور حمیت کو جان بخشی اور ہماری جد و جہد کے اصولوں کی بنیادی ڈالی۔ ابو عمار نے جس مقصد کی بنیاد ڈالی وہ انہیں ہمیشہ زندگی رکھے گا۔

امانی، فلسطینی علاقے:
ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو عرفات پر تنقید کررہے ہیں۔ کئی عرب رہنماؤں سے زیادہ ان میں غیرت تھی اور وہ ایک سچے رہنما اور بابائے قوم تھے۔

علی البتا، خان یونس:
فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اپنی تاعمر جد و جہد کے بعد یاسر عرفات ہم سے جدا ہوئے۔ اقتدار کی تبدیلی غیرمتوقع طور پر ابھی تک کافی اچھی رہی ہے جس پر ہم فلسطینیوں کو فخر ہونا چاہئے۔ امید کی جارہی تھی کہ فلسطینیوں کے گروہوں کے درمیان رسہ کشی شروع ہوجائے گی جو ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اسرائیل یاسر عرفات کے جانشینوں کے ساتھ کس سلوک سے پیش آئے گا؟

جہاد ابو شباب، فلسطینی جرمنی میں:
اب جب عرفات زندہ نہیں رہے میں سوچ رہا ہوں کہ شیرون امن مذاکرات میں تعطلی کے بارے میں کیا بہانہ بنائیں گے؟

دانا، فلسطینی امریکہ میں:
خدا ان کی روح کو اطمینان بخشے۔ میری رائے میں عرفات آغاز میں فلسطینیوں کے لئے مثالی رہنما تھے، لیکن بعد میں دوسرے رہنماؤں کی طرح سیاسی اور مالیاتی مقاصد کی وجہ سے بےاثر رہنما رہے۔ میرے خیال میں انہیں بہت پہلے قیادت چھوڑ دینی چاہئے تھی تاکہ امن کے لئے دوسرے فلسطینی بااثر کردار ادا کرسکتے۔

ندال عارف، فلسطینی علاقے:
میں ابھی کافی صدمے میں ہوں۔ میرے جذبات کے اظہار کے لئے ابھی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ عرفات ہی فلسطین تھے۔ خدا ان کی روح کو امن عطا کرے۔ اب اسرائیل کے پاس فلسطینیوں کو آزادی نہ دینے اور چوری کی ہوئی زمین پر قبضہ بنائے رکھنے کے لئے کوئی بہانہ نہیں ہے۔

طارق، فلسطینی علاقے:
تمام سوگ خلوص سے نہیں ہے۔ میری طرح کئی نوجوان عربوں نے عرفات کو ایک کرپٹ شخص کی حیثیت سے دیکھا، ایک شخص جس کے ہاتھوں پر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں معصوم لوگوں کے خون کے دھبے ہیں۔ شاید اب امن اور مذاکرات کے لئے موقع ملے۔

نور، فلسطینی امریکہ میں:
میری عمر چودہ سال ہے۔ مجھے اسکول میں معلوم ہوا۔ مجھے جب خبر ملی تو مجھے صدمہ پہنچا۔ فلسطینیوں کے لئے وہ اتنے اچھے تھے۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ ان کی قیادت میں فلسطین صحیح سمت میں جارہا تھا۔

علی، غرب اردن:
ہمارے رہنما کے بغیر ہم کچھ نہیں ہیں۔ ہم کمزور ہیں اور اسرائیلی ہمیں تباہ کردیں گے۔ کوئی ہے جو ہمیں اور ہماری قوم کو امن دلاسکے گا؟

رضا، غزہ:
فلسطینی عوام کے لئے عرفات کی موت بہت بڑا نقصان ہے۔ لیکن سب سے بڑا نقصان میری نظر میں اسرائیلی سیکورٹی کے لئے ہے۔ نئی فلسطینی قیادت کو فلسطینیوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کافی وقت لگے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد