انڈیا کی جیت: آپ کا ردِّ عمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں انڈیا نے پانچ رن سے کامیابی حاصل کی۔ جہاں یہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا اور آخر تک کسی ایک فریق کو واضح برتری حاصل نہ تھی وہاں تماشائیوں نے بھی انتہائی نظم و ضبط اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور انڈین ٹیم کوزبردست داد دی۔ آپ کے خیال میں پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی میں کیا کمی تھی؟ بھارت کی کامیابی کا راز کیا رہا؟ نتائج سے قطع نظر، کیا تماشائی داد میں فراخ دلی کی اسی روایت کو زندہ رکھیں گے؟ آپ کا ردِّ عمل یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔ جئے کے آہوجہ، ٹورنٹو: میرا خیال ہے کہ اس وقت انڈیا بہترین ٹیم ہے لیکن پاکستانی ٹیم بھی بہتر ہے۔ جاپانی سپیشل: مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی انضمام نے اگر ٹاس جیت لیا تھا تو انہیں پہلے کیوں کھیلنے دیا۔ طاہر فاروق آرائیں، میرواہ گورچانی: پنڈی ایکسپریس نے مروا دیا۔
فرحان فہیم، لاہور: یہ فاسٹ باؤلر ہرواتے بھی ہیں اور جیتواتے بھی ہیں۔ ٹیم کے کپتان اور کوچ کو چاہئے کہ وہ فاسٹ باؤلروں کو کھینچ کر رکھیں کیونکہ اس دفعہ تو مڈل آرڈر بیٹنگ چل گئی لیکن آگے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ نبیل سید، لندن: دونوں ٹیموں نے نہایت شاندار کھیل پیش کیا۔ کمی صرف پاکستانی فاسٹ باؤلروں کے ڈسپلن میں دیکھنے میں آئی کیونکہ اگر وہ نپی تلی باؤلنگ کرواتے اور تیس اضافی رن نہ دیتے تو جیت ہماری ہوتی۔۔۔ خیر کوئی بات نہیں ابھی چار میچ مزید ہونے ہیں۔ شاہین خان، قطر: انضمام کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا اور دوسری غلطی یہ کی کہ ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلایا۔ تیسری غلطی شعیب ملک کے آؤٹ ہونے پر رانا نوید کو کھیلانا تھی۔ عدنان مبین، کراچی: بہت افسوس ہوا۔۔۔لیکن پاکستانی ٹیم نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔ میری دعا ہے کہ پاکستان باقی سارے میچ جیتے۔ آصف علی خان: پاکستانی ٹیم بھارتی ٹیم کی طرح میچ کے شروع سے ہی تیز بیٹنگ کیوں نہیں کرتی۔ شاہد آفریدی کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ شمس الاسلام، ٹوکیو: میرے خیال میں یہ ایک بہترین میچ تھا۔ کھیل میں ہار اور جیت تو ہوتی ہی ہے لیکن اصل جیت تو دل جیتنے سے ہی ہو گی۔ آصف ویانی، کراچی: ہار اور جیت مقدر کا حصہ ہے۔ کھیل میں ایک ہارتا ہے اور دوسرا جیتتا ہے اور اسی کا نام کھیل ہے۔ کھیل کو کھیل ہی سمجھ کر کھیلا جائے نہ کہ میدانِ جنگ۔
نجم ضیاء ، لاہور: میرے خیال میں میچ بڑا زبردست اور ایکسائٹنگ تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا البتہ پاکستانی باؤلر سنجیدہ نہیں تھے اور انہوں نے وائڈ اور نو بال پر اپنی قوت ضائع کی۔ پاکستان ٹیم کے کوچ کو اس بارے میں سخت اقدام کرنا چاہئے۔ میں بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||