 |  سیربین عمران خان کےساتھ |
پاکستان بھارت کی پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچوں کی کرکٹ سیریز پر بی بی سی اردو سروِس کئی خصوصی پروگرام منعقد کررہی ہے۔ اس سلسلے کی پہلی کڑی بی بی سی ریڈیو کے پروگرام سیربین میں بارہ مارچ بروز جمعہ کو نشر کی جائے گی جس میں عمران خان شامل ہونگے۔ آپ پاکستانی وقت کے مطابق بارہ مارچ کو شب آٹھ بجے سے ہمارا پروگرام سیربین سن سکیں گے۔ اس پروگرام کے دوران بی بی سی کے قارئین عمران خان سے براہ راست ریڈیو پر سوال پوچھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے سوالات اور فون نمبر ای میل، یا کراچی میں فون اور فیکس کے ذریعے حسب ذیل پتے پر بھیجیں: ای میل: urdu@bbc.co.uk کراچی فیکس: 2626490-21-92-00 کراچی فون: 2626439-21-92-00 آپ اپنے سوالات کے ساتھ ساتھ اپنا فون نمبر بھیجنا نہ بھولیں۔ ساتھ ہی کرکٹ سیریز کے بارے میں آپ اپنی رائے بھی بھیجیں۔ آپ کا فون نمبر ملنے پر ہم آپ کو فون کرکے آپ کا سوال پوچھیں گے اور عمران خان اس کا جواب دینگے۔ آپ کے سوالات اور عمران خان کے جوابات بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر بھی شائع کیے جائیں گے۔ سیربین کا یہ خصوصی پروگرم بارہ مارچ کو آپ حسب ذیل لِنک کے ذریعے سن سکتے ہیں۔ |