BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 July, 2005, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تابوت کا انتخاب: عنوان بھیجیے
تابوت کا انتخاب: عنوان بھیجیے


ان دنوں مرکزی جرمنی میں ایک ایسی نمائش ہورہی ہیں جہاں مختلف ڈیزائن کے تابوت رکھے گئے ہیں۔ یہ نمائش کاسل شہر کے ایک عجائب گھر میں گیارہ جون سے لے کر گیارہ ستمبر تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں برطانوی تابوت بنانے والی کمپنی وِک فرن سولہ مختلف اقسام کے تابوتوں کی نمائش کرے گی جنہیں مرنے والوں کی آخری آرام گاہ کا درجہ حاصل ہے اور اس نمائش کو ’کریزی کافنز فرام انگلینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مقامی یونیورسٹی کی ایک طالبہ ایک تابوت کے ہمراہ


اوپر دی گئی تصویر کے لیے مختصر سے مختصر الفاظ میں عنوان تجویز کیجیئے۔ آپ اپنے عنوانات اردو، انگریزی اور رومن اردو میں بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ عنوانات ہمیں ایس ایم ایس بھی کیے جا سکتے ہیں۔ ایس ایم ایس بھیجتے وقت، لفظ عنوان اور آخر میں اپنا اور شہر کا نام بھیجنا ہر گز نہ بھولیے گا۔ ایس ایم ایس کے لیے ہمارا نمبر ہے: 00447786202200

آپ کے عنوانات

ارشد بھٹہ، جرمنی:
ہم خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

غلام حسین انجم، ٹورانٹو:
ہوئے مر کے ہم جو رسوا

شہزاد احمد، جدہ:
چلئے بیگ باندھیئے اپنے آخری سفر کے لئے

محمد طارق ملک، کوئٹہ:
کون کہتا ہے مجھے اپنے شوہر کی فکر نہیں۔

کاشف دانش، کینیڈا:
شوقِ تماشہ

احمد عبدالمنیب، جرمنی:
آجا میرے بلما تیرا انتظار ہے

ابوحسن ساجد، اوکاڑہ:
او میرے لئے چھوٹا ہے۔

شفیق خان، راولپنڈی:
کیا کیڑوں کا خوف ہے؟

خالد، آسٹریلیا:
دیکھیں تو بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی

فرح مظفر، کینیڈا:
بڑے رسوا ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے۔

ہارون الرشید ملک، اسلام آباد:
ٹھیک سے چیک کرلوں کہیں اندر اسامہ نہ ہو!

عامر جنوجہ، دمام:
ہائے سویٹی!

احمد معین، برازیل:
آپ کا منتظر

انزار گل، اٹلی:
بزنس کلاس کافن

خالد عباسی، امریکہ:
نیور سے گُڈ بائے

ظہیر اعوان، یو اے ای:
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔

علی رضا، پاکستان:
روپئے بنانے کا نئے انداز

شکیل آفریدی، خیبر ایجنسی:
میرا تو مرنے کو جی چاہا

صائمہ بھٹہ، پاکستان:
رسی جل گئی پر بال نہ گیا۔۔۔

محمد فیصل، رحیم یار خان:
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے،
میرے ارمان پھر بھی کم کیوں نکلے

اختر عباس، کراچی:
کفن باکس ہیں یا مزاق ہورہا ہے؟

اسد ملک، ابوظہبی:
کچڑا اس میں ڈالیں

منزہ، کینیڈا:
آخری بستر بند

عمر چھینا، پاکستان:
اوہ! پکڑے گئے۔

امیرالدین مغل، مظفرآباد:
مرنے کے بعد کا فیشن

عبدل علی محمدی، سوئٹزرلینڈ:
مرنے پر بھی غریب کے دل پہ تیر

محمد عاصم، اسلام آباد:
عارضی جگہ چاہئے۔۔۔

شاہ اسد بخاری، سندھ، پاکستان
ڈبا کے قبر میں سب چل دیے دعا نہ سلام
ذرا سی دیر میں یہ کیا ہو گیا زمانے کو؟

حبیب، کراچی، پاکستان
نہ ہوتے انگریز، نہ ہوتا کوئی فیشن!

فیاض محمد خان، پاکستان
مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جاؤگی؟!

عبدل الرحیم احمد، کینیڈا
کیری آن ٹو ہیون!

محمد اعظمی، کوئٹہ، پاکستان
دل لبھانے کو یہ خیال اچھا ہے۔

فیاض، پاکستان
ہر کمال کو زوال ہے۔

عامر سجاد، صادق آباد، پاکستان
اندر میں ہوں۔

ایس ایم صفدر، ممبئی، انڈیا
ہوئے کیوں مر کے رسوا، ہوئے کیوں نہ غرک دریا
نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا۔۔۔

عامر رفیق، لندن، برطانیہ
اب کیا مردے بھی ماڈلنگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں؟

اکشے قورے، بلوچستان، پاکستان
جی چاہتا ہے کہ اس میں گھں جاؤں!

عبداللہ قریشی، پاکستان
نئے زمانے کے نئے رنگ!

قاسم ملک، پاکستان
مرنے کا سوچو تابوت حاضر ہے!

فیصل چنڈیو، حیدرآباد، پاکستان
نکلے تیری تلاش میں۔۔۔

پرویز اخطر، دبئی
مرنے سے پہلے آخری خواہش؟

عامر مرزا، پاکستان
اتنے خوبصورت تابوت۔۔۔بخدا قبر میں سے چوری ہی نہ ہو جائیں۔

خلیل ملک، راولپنڈی، پاکستان
حسن موت کے سوداگر!

فرحان احمد، انڈیا
تابوت میں بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے؟!

عاصف خان، پاکستان
ارے ارے یہ تو سب سے آگے نکلے۔

اقبال آفریدی، پاکستان
ہماری قسمت میں تو تابوت بھی نہیں ہے۔

مہتاب خان، آسٹریلیا
جانے دو جانے دو مجھے جانا ہے۔۔۔

سید شاہ، کینیڈا
چلے تو گئے، اب نکلو گے کیسے؟!

شعیب یونس، اٹلی
دیکھوں تو کیا ہے اس میں!

شاہد اسلم، فیصل آباد
شوہر کو بیگ میں ڈالیں اور ٹکٹ کا خرچ بچائیں۔

عزرا یاسمین، لاہور
تیرے تابوت پکڑنے کے انداز پہ قربان جائیے۔

قمر عباس سید، بھکر
ہنسنا منع ہے۔

ندیم مراد، جنوبی افریقہ
تھی نو آموز فنا ہمت دشوار پسند
سخت مشکل ہے کہ یہ مشکل بھی آسان ہو گئی

محمد رؤف نواز، پاکستان
جانا کہاں ہے، قبرستان یا فیشن شو میں۔

افسرزیب خان، افغانستان
ایکس گرل فرینڈ کو دینے کے لیے اچھا تحفہ ہے۔

تنویر کھوکھر، سعودی عرب
ڈیتھ وِد سٹائل

عبدال باسط، کوہاٹ
موت حسین ہونی چاہیے نہ کہ تابوت

میر دوست بلوچ، بلوچستان
اس دنیا میں تو آرام نہیں ملا لگتا اگلی دنیا میں ملے گا۔

حفیظ لغاری، العین، دبئی
اتنے اچھے تابوت بنانے لگے تو سب مرنے کےلیے تیار ہو جائیں گے۔

عمران سکندر، کویت
ہائےگوری تیرے فیشن نہ گئے۔ تلے جا کے تینوں لتر پینڑیں نیں۔

ندیم حسن، اٹلی
مرتے کیا نہ کرتے۔

محمد نفیس، کراچی
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں۔

اپنے عنوانات ہمیں بھیجیں
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
66آپ کا عنوان
ایک تخلیق، فیشن کی دنیا سے
66عنوان تجویز کریں
میراتھن کی حامی اور پولیس میں کش مکش
66عنوان تجویز کریں
پاکستان کی پہلی ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ
66عنوان لکھ بھیجیں
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: عنوان بوجھیے
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد