BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 March, 2005, 18:25 GMT 23:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میری ڈائری: ’ٹائم کیا ہو گیا ہے؟‘

News image
سنا ہے کہ بھوت راتوں کو دکائی دیتے ہیں۔ لیکن ہمارے آفس کے پانچویں فلور پر ایک بھوت دن میں بھی نظر آتا ہے اور وہ بھی جتنی بار آپ چاہیں۔

چونکہ وہ ایک عمر رسیدہ خاتون ہیں اس لیے انہیں بھتنی کہنا بھی معیوب لگتا ہے ، مگر ان کے وجود میں بھوتوں کی سی پراسراریت ہے۔ وہ پانچویں فلور کے ریسٹ رووم کی کیرکٹر ہیں اور دو کرسیاں جوڑ کر ایک کونے میں خاموش بیٹھی رہتی ہیں۔

میں نے انہیں کبھی بھی صفائی کرتے نہیں دیکھا مگر واش روم ہمیشہ ستھرا ہی ہوتا ہے۔

عموما بھوتوں کی موجودگی میں لوگوں پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے مگر ان خاتون سے کوئی ڈرتا نہیں دیکھا۔ الٹا یہ تھوڑی تھوڑی دیر میں ایسے جھرجھریاں لیتی ہیں جیسے خود ٹھٹھر رہی ہوں۔ مگر اس میں سردی کا اتنا ہاتھ نہیں ہوتا جتنا ریسٹ رووم وزٹ کرنے والی خواتین کا۔

یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے بڑی بی کی کھوجتی ہوئی آنکھیں آنے والیوں کے بظاہری روپ سے گزر کر روح تک پہنچ جانے کی قوت رکھتی ہوں اور بڑی بی ان کی زندگیوں کے چھپے ہوئے ڈراؤنے راز جان کر لرزتی رہتی ہیں۔

کوئی آئے کوئی جائے، پانچویں فلور کا بھوت انہیں ایک ٹک دیکھتا رہتا ہے۔ کسی کے چہرے کا بلش آن تو باقی ہے مگر رنگت پھیکی پڑ چکی ہے۔ کسی کے ہونٹ لپ سٹک سے لال ہیں مگر مسکراہٹ کسی نے چرا لی ہے۔ کسی کا مسکارا تو تھوڑا سا چھٹ گیا ہے مگر سکون پورا لٹ گیا ہے۔

سب سے دلچسپ ہوتا ہے وہ سین جب آنے والی خواتین جونہی آئینے میں دیکھتی ہیں ان کو بڑی بی کا عکس نظرآتا ہے اور وہ اسے نظر انداز کر کے نوک پلک سنوار کر چلی جاتی ہیں۔

پہروں کی خاموشی توڑ کر بڑی بی جب بولتی ہیں تو صرف ایک جملہ ٹائم کیا ہو گیا ہے؟

نہ جانے انہیں وقت سے کیا دلچسپی ہے۔ کیا وہ اپنا گزرا ہوا وقت واپس لانا چاہتی ہیں یا انہیں یہ فکر ہے کہ رسیٹ روم آنے والیوں کا اچھا ٹائم اصل میں کب آئے گا؟

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
جب شیما کمال کو ماہ پارہ سے پیار ہوگیاخراٹے،پیار اور مہ پارہ
جب شیما کمال کو ماہ پارہ سے پیار ہوگیا
شیما کمال کی ڈائریشیما کمال کی ڈائری
’پہلے دوائیں زیادہ ہوئیں اور ساتھ ساتھ دعائیں بھی‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد