پیغامات یا تبصرہ کیسے بھیج سکتے ہیں؟
’آپ کی آواز‘پر آپ اپنے پیغامات یا تبصرہ کیسے بھیج سکتے ہیں
کسی گفتگو میں اپنا تبصرہ شامل کرنے کے لیے فورم یا مباحثے کےصفحے پر موجود ’ اپنا پیغام بھیجیں‘ کے بٹن پر کلک کریں۔ اگر آپ ایک رجسٹرڈ صارف ہیں تو آپ کو ایک پوسٹ فارم والا صفحہ ملے گا۔ صرف دی گئی جگہ پر اپنا تبصرہ لکھیے۔ اس کے بعد آپ اپنے تبصرے پر نظر ثانی کر کے اسے بھیج سکتے ہیں۔
اگر آپ ایک رجسٹرڈ صارف نہیں تو آپ پوسٹ فارم کے ساتھ پوچھی گئی معلومات پُر کریں۔ ان میں آپ کا نام،ای میل اور جگہ جیسی معلومات شامل ہیں۔ اس کے بعد آپ بھی پری ویو کر کے اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں۔
کیا پیغام کی لمبائی کی کوئی حد مقرر ہے؟
جی ہاں! تاہم اس حد میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ اگر کسی بھی گفتگو میں پیغام کی لمبائی کی حد مقرر ہوگی تو وہ پوسٹ فارم کے اوپر واضح طور پر درج ہو گی۔
اس کے بعد کیا ہو گا؟
غیر رجسٹرڈ صارف
اگر آپ ایک غیر رجسٹرڈ صارف ہیں تو ’آپ کی آواز‘ کا میزبان سائٹ پر اشاعت سے قبل آپ کے پیغام کا جائزہ لے گا۔
ہمیں ملنے والے بے شمار پیغامات کی وجہ سے ہم اس بات کی گارنٹی نہیں دیتے کہ بھیجے جانے والے تمام تبصرے سائٹ پر شائع کیے جائیں گے تاہم ہم زیادہ سے زیادہ تبصرے شائع کرنے کی کوشش کریں گے۔
رجسٹرڈ صارف
بلا واسطہ نگرانی میں فورم
اگر آپ ایک رجسٹرڈ صارف ہیں تو آپ کا تبصرہ بلا واسطہ نگرانی میں ہونے والے فورم یا مباحثے میں فوری طور پر سائٹ پر شائع ہو جائےگا۔
براہ راست نگرانی میں فورم
براہ راست نگرانی میں فورم ہونے کی صورت میں تو ’آپ کی آواز‘ کا میزبان سائٹ پر اشاعت سے قبل آپ کے پیغام کا جائزہ لے گا۔
ہمیں ملنے والے بے شمار پیغامات کی وجہ سے ہم اس بات کی گارنٹی نہیں دیتے کہ بھیجے جانے والے تمام تبصرے سائٹ پر شائع کیے جائیں گے تاہم ہم زیادہ سے زیادہ تبصرے شائع کرنے کی کوشش کریں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہم ان افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو رجسٹر ہونا چاہتے ہیں۔ رجسٹر ہونے کی صورت میں نہ صرف آپ سائٹ پر اپنے تبصرے دیکھ سکتے ہیں بلکہ دیگر صارفین کے تبصروں کو تجویز بھی کر سکتے ہیں۔







