BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 February, 2007, 00:33 GMT 05:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لالو کے ساس،سسر کا بنا ٹکٹ سفر
لالو پرساد
لالو پرساد بہار کی ایک بااثر جماعت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ ہیں
بہار میں بھارت کے وزیرِ ریلوے لالو پرساد یادو کے سسر اور ساس کو ٹرین پر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

شیو پرساد چوہدری اور ان کی اہلیہ بہار کے علاقے ہریجور سے سِون تک ٹرین کے فسٹ کلاس کمپارٹمنٹ میں سفر کر رہے تھے۔

پکڑے جانے پر انہوں نے ٹکٹ چیکر سے کہا کہ انہوں نے’ آج تک کبھی سفر کے لیے ٹکٹ نہیں خریدا‘۔ ریلوے کے عملے نے ٹکٹ نہ ہونے پر انہیں ٹرین سے اتارنے کی کوشش بھی کی تاہم انہوں نے اترنے سے انکار کر دیا۔

موقع پر موجود بی بی سی کے الوک کمار کے مطابق رابڑی دیوی کے والدین ٹکٹ کے حوالے سے مخمصے کا شکار نظر آ رہے تھے۔ الوک کے مطابق انہوں نے بار بار ایسٹ سنٹرل ریلوے کے ٹکٹ چیکر کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ انہیں ٹرین پر ہری پور کے سٹیشن ماسٹر نے بذاتِ خود سوار کروایا ہے اور اس لیے انہیں ٹکٹ لینے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

یہ تاحال واضح نہیں کہ ٹکٹ نہ ہونے پر لالو کے سسر اور ساس کو کیا سزا ملے گی جبکہ ریلوے حکام کے مطابق انہیں قوانین کے تحت جرمانہ کیا جائے گا۔

لالو پرساد یادو انڈیا کے سب سے ’رنگین‘ سیاست دان ہیں اور وہ بہار کی ایک بااثر جماعت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ ہیں جو بھارتی اسمبلی میں حکمران کانگریس کی اتحادی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد