’دھماکوں کی سازش ناکام‘، 4 گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نئی دلّی پولیس کے خصوصی سیل نے اتوار کی شب مرکزی دلی میں بارہ کھمبا روڈ سے شدت پسند گروہ جیش محمد کے چار کارکنوں کی گرفتاری کا دعوٰی کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چاروں نئی دلّی کے تین بازاروں میں بم دھماکے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ دلّی پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی تحویل سے تین کلوگرام آر ڈی ایکس، چھہ دستی بم، ایک پستول، پچاس ہزار ہندوستانی روپے اور دس ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے شدت پسندوں میں سے ایک کی شناخت پاکستانی شہری شاہد غفور کے طور پر کی گئی ہے جبکہ باقی تین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کشمیری ہیں۔ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے مخصوص سپیشل سیل کے جوائنٹ کمشنر کرنل سنگھ کے مطابق چاروں افراد کو کناٹ پلیس میں پندرہ منٹ تک فائرنگ کے تبادلے کے بعدگرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل سپیشل سیل کے ڈی ایس پی الوک کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اتوار کی رات جموں سے اندور جانے والی مالوا ایکسپریس ٹرین کے ذریعے جموں کشمیر کے رہنے والے فیاض احمد، بشیر احمد اور عبدالمجید نئی دلّی آئے تھے اور ان تینوں کا رابطہ پہلے سے دلّی میں مقیم پاکستانی شہری شاہد غفور کے ساتھ رنجیت سنگھ فلائی اوور کے قریب کناٹ پلیس کے مقام پر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ ذرائع سے پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ شدت پسند نئی دلّی میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اسی لیے سپیشل سیل کے اہلکاروں کو پہلے سےکئی مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔ دلی پولیس کی جانب سے ان گرفتاریوں کو یہ کہہ کر بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے کہ اس سے ممکنہ طور پر دہشتگردی کی ایک بڑی سازش ناکام ہوگئی ہے۔ | اسی بارے میں ممبئی دھماکے: ای میل پر گرفتاری19 July, 2006 | انڈیا مہاراشٹر سے اسلحہ، بارود برآمد 15 May, 2006 | انڈیا مشتبہ بمباروں کی تلاش شروع10 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||