عدالتی کارروائی: گدھا جیل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں عدالتی کارروائی کے تحت ایک گدھے کو گرفتار کرکے ایک رات جیل میں رکھا گیا ہے۔ بے زبان جانور کے ساتھ اس سلوک کی وجہ سے لوگ سخت ناراض ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ قانون حقیقت میں’اندھا‘ ہے۔ پولیس پرگدھے سے برا سلوک کرنے کا الزام ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے ایک شکایت کی بنیاد پر بعض افراد کوگرفتار کیا گيا تھا۔ ایک رات قید میں رکھنے کے بعد گدھا مالک کو واپس کردیا گيا ہے۔ گدھے کا مالک خوش ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اب گدھا بہت ضدی ہوگیا ہے۔ ضلع کانچی پورم میں اس پورے واقعے کی شروعات اس طرح ہوئیں کہ بعض غیر سرکاری تنظیموں نے اراضی کی اصلاحات کے عمل میں افسروں کی تانا شاہی اوران کی سست روی کے خلاف آواز اٹھانے کے لیئے ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔ لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیئے مظاہرے میں ایک گدھے کو بھی شامل کیا گیا اور اس کے گلے میں ایک پوسٹر لٹکایا گیا جس پرملازمین کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو اجاگر کیا گیا تھا۔ مظاہرے کا اہتمام کرنے والی تنظیموں کے خلاف پولیس میں یہ شکایت درج کی گئی کہ افسران کو بلاوجہ بدنام کیا گیا ہے۔ اس شکایت پر پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرلیا اور ان کے ساتھ ہی ان کے ٹینٹ، لاؤڈ سپیکر قبضے میں لے کر اور گدھے کو بھی حراست میں لے لیاگیا۔ اس پورے معاملے کو پولیس نے جب کانچی پورم کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تو شام ہوچکی تھی اور مجسٹریٹ نے مظاہرین سمیت تمام چیزوں کو رات بھر کے لیے عدالتی تحویل میں رکھے جانے کے احکامات دے دیئے۔ پولیس پر اب ہر طرف سے نکتہ جینی ہورہی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ عام طور پر جانوروں کو ان کے مالکان کو واپس کردیا جاتا ہے اسی لیئے انہیں یہ امید نہیں تھی کہ گدھے کو بھی حراست میں رکھا جائےگا۔
پولیس کےمطابق گدھے کے مالک کا بھی پتہ نہیں چل سکا تھا اس لیے مجبورا اسے رات بھر کے لیئے جیل میں رکھنا پڑا۔ دوسرے دن گدھے کے مالک کا پتہ چلا اور اسے واپس کردیا گیا ہے لیکن مالک کا کہنا ہے کہ اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ اس کے گدھے کو کرائے پرمظاہرے میں استعمال کرنے کے لیئے لیاگیا تھا۔ پولیس نے اب ان غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرنے کامقدمہ درج کیا ہے جنہوں نے مظاہرے کا اہتمام کیا تھا لیکن تنظیموں نے پولیس پر جانورکے ساتھ برا سلوک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گدھے کا مالک بھی اپنے وکیل سے اس صلاح و مشورے میں مصروف ہے کہ ان دونوں کے خلاف ہرجانے کا دعوی کرسکے۔ |
اسی بارے میں گدھا زدوکوب:اپیل سماعت کیلیےمنظور20 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||