BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ کلیمنسو بھارت نہیں آسکتا‘

 فرانسیسی جہاز
اس جہاز میں کئی ٹن ’اسبسٹراس‘ نامی زہریلا مادہ لدا ہوا ہے
بھارت کی عدالتِ عظمٰی نے حکم دیا ہے کہ زہریلے مادے سے بھرا ہوا فرانس کا بحری جہاز آئندہ مہینے کی تیرہ تاریخ تک ہندوستان میں داخل نہیں ہو سکتا اور عدالت تیرہ فروری کو ہی اس معاملے پر فیصلہ سنائے گی۔

عدالت نے کسٹمز کے محکمہ کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ جہاز پر لدے ہوئے مادے کا تجزیہ کرے۔

فرانس نے بھارت کی ایک کمپنی کے ساتھ پرانے جہاز کو توڑنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔ اسی معاہدے کے تحت یہ پرانا بحری جہاز ہندوستان لایا جا رہا ہے۔ بھارتی کمپنی نے عدالت کو اس بات کا یقین دلایا کہ زہریلے مادے سے بھرے ہوئے اس جہاز کو ہندوستان کی سمندری حدود سے دور رکھا جائے گا۔

اس معاملے پر نظر رکھنے کے لیے عدالت نے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی اور گزشتہ دنوں اس کمیٹی نےجہاز کے بارے میں ناکافی تفصیلات حاصل ہونے کے سبب اس جہاز کے ہندوستان آنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ماہرین کی کمیٹی نے اس معاملے پر دوبارہ بات چیت کے لیے جمعہ کو ایک میٹنگ بھی طلب کی ہے۔ عدالت ِعظمٰی نے کہا ہے کہ اس میٹنگ کے نتائج اس کے فیصلے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

فی الوقت یہ جہاز ہندوستان کی ریاست گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس جہاز کو مصر کی سوئیز نہر سے گزرتے وقت روک لیا گیا تھا لیکن پھر جانچ کے بعد یہ کہہ کر آگے جانے کی اجازت دے دی گئی کہ اس جہاز سے مصر کے ماحول کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ماحولیات کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’گرین پیس‘ ابتدا سے ہی اس جہاز کے ہندوستان آنے پر اعتراض کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم نے فرانس اور ہندوستان دونوں ملکوں میں احتجاج بھی کیا ہے۔

گرین پیس کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس جہاز میں کئی ٹن ’اسبسٹراس‘ نامی زہریلا مادہ ہے جو پرانے جہاز کو توڑنے والے مزدوروں کی صحت کے لیے کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

’کلمنسو‘ نامی یہ جہاز گزشتہ برس دسمبر میں فرانس سے گجرات کے النگ ورکشاپ کے لیے روانہ ہوا تھا جہاں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کباڑ میں تبدیل کیا جانا ہے لیکن کلیمنسو کا یہ سفر اب ماحولیات کا ایک بڑا تنازعہ بن چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد