کلکتہ: جہاز پل کے نیچے پھنس گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ کو اس وقت کلکتہ کے مشہور ’ہاؤڑہ برج‘ پر لوگوں کی بھیڑ لگ گئی جب ایک بحری جہاز پل کے نیچے پھنس گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دریائے ہگلی میں سفر کرنے والے مال بردار جہاز ایم وی مانی کا مستول پل کے نچلے حصےمیں پھنس گیا۔ کلکتہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر پل پر سے گزرنے والی تمام ٹریفک کو روک دیا جس کے بعد امدادی کارکنوں نے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد مستول کے اوپری حصے کو کاٹ کر الگ کر دیا جس کے بعد جہاز وہاں سے نکلنے کے قابل ہوا۔ کلکتہ کی بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ بحری جہاز کے مالک سے پل کو پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ طلب کریں گے۔ ’ہاؤڑہ برج‘ برطانوی راج کے دنوں میں بنایا گیا تھا اور یہ ایک مشہور سیاحتی مقام بھی ہے۔ یہ پل کلکتہ کو دریائے ہگلی کے پار واقع قصبے ہاؤڑہ سے ملاتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||