BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 December, 2005, 15:43 GMT 20:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فربہ ملازموں کی نوکری خطرے میں
 ائیر انڈیا
اس اعلان کا مقصد ائیر لائن کی خراب پوزیشن کو بہتر بنانا ہے
بھارت کی ائیر لائن ائیر انڈیا نے عملے میں شامل موٹے افراد کو کہا ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر اپنا وزن کم کریں ورنہ انہیں ’گراونڈ‘ کردیا جائے گا یعنی کہ انہیں پرواز پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔

ائیر لائن کے ایک سو سولہ کیبن کرو کے دس فیصد افراد اوور ویٹ ہیں یعنی موٹے سمجھے جاتے ہیں۔

ائیر انڈیا کے جنرل مینیجر (پبلک ریلیشنز) وی وینکت نے بی بی سی کو بتایا کہ ائیر لائن اس حوالے سے سختی سے عمل کرے گی۔

ائر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کے دور میں اس اعلان کا مقصد ائر لائن کی خراب پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔

ائیر انڈیا کا بہترین سیفٹی ریکارڈ ہے تاہم وہ بدوضع جہازوں، طویل تاخیر اور سست سروس کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس صنعت میں حالیہ چند سالوں میں مقابلے کی فضا پیداہوئی ہے اور نئی نئی ائر لائنوں نے سستے داموں ملک کے اندر اور باہر پروازیں شروع کر دی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ملک کی یہ صنعت دو ہزار دس تک ترقی کرکے سالانہ پپینتالیس ہزار مسافروں تک پہنچ جائےگی۔ اس وقت اس ائیر لائن سے چودہ ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔

مقابلے کے اس رحجان کے پیش نظر ائیر لائن نے اگلے دس سالو ں میں68 نئے جہاز خریدے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزن میں کمی کے اس اعلان کا کیبن کرو کی تنظیم نے خیر مقدم کیا ہے۔

بھارت کے قانون کے مطابق خاتون کرو کے ارکان پچاس سال کی عمر تک جبکہ مرد ممبران 58 سال کی عمر تک پروازوں پر کام کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد