شمالی بھارت میں زلزلے کے جھٹکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر اے کے شکلا کے مطابق زلزلہ دوپہر بارہ بج کر انتالیس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز دلی سے دو سو بیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ریاست اترآنچل میں چمولی کا علاقہ تھا۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’یہ ایک اتفاق ہی ہے ان دنوں انڈین پلیٹ میں ہونے والی ہلچل کے سبب ہندوستان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مسلسل زلزلے آ رہے ہیں خواہ وہ سونامی ہو، پاکستان کا زلزلہ ہو یا پھر دو دن قبل افغانستان کے ہندو کش علاقے میں آیا زلزلہ ہو‘۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دلی کے علاوہ چندی گڑھ ، گانگڑا وادی اور جوشی مٹھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ تاہم ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان سمیت چار ملکوں میں زلزلہ 12 December, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||