آشا بھوسلےگریمی ایوارڈ کےلیےنامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی مایہ ناز گلوکارہ آشا بھوسلے کو موسیقی کے لیے مشہور گریمی انعام کے نامزد کیا گیا ہے۔ سن دو ہزار پانچ کی نامزدگیوں میں پنڈت روی شنکر کی بیٹی انوشکا شنکر کا نام بھی شامل ہے جبکہ ان کی نسبتی بہن نورا جونز ایک دوسرے زمرے میں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔ دوسری مرتبہ اس انعام کے لیے نامزد ہونے پر آشا بھوسلے نے خوشی ظاہر کی ہے۔ خبر سننے کے بعد انہوں نے کہا ’میں بہت خوش ہوں۔ میں اپنے مداحوں اور حامیوں کے سپورٹ کے لیے ان کی شکر گزار ہوں‘۔ گریمی ایوارڈ کا اعلان لاس اینجلس میں آئندہ برس فروی کے مہینے میں ہوگا۔ آشا بھوسلے اور انوشکا شنکر کو عصر حاضر میں بیسٹ ورلڈ میوزک البم کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اس زمرے میں مقابلہ بہّتر سالہ آشا بھوسلے اور نوجوان موسیقکار و گلوکارہ انوشکا کے درمیان ہے۔ پنڈت روی شنکر کی ایک دوسری بیٹی اور انوشکا کی نسبتی بہن نورا جونز کو پاپ میوزک میں وؤکل زمرے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آشا اور کرونو کوارٹیٹ نے مشترکہ طور پر ’یو ہیو اسٹولین مائی ہارٹ‘ یعنی ’چرا کیا ہے تم نے جو دل کو‘ کے نام سے ایک البم بنایا تھا۔ ہندی فلموں میں آر ڈی برمن کی موسیقی میں ان کے نغمے اور یہ البم گریمی انعام کے لیے مقابلے میں ہے۔ اس سے قبل سن انیس سو ستّانوے میں آشا کا ایک البم لیگیسی اس انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ یہ البم آشا نے استاد علی اکبر خان کے ساتھ مل کر بنایا تھا۔
لتامنگیشکر، اوشا منگیشکر اور آشا بھوسلے تینوں سگی بہنیں ہیں۔ تینوں بہنوں نے موسیقی کے شعبے میں نمایاں کارنامے انجام دیۓ ہیں۔ لتا اور آشا آج بھی پیشے سے گلوکارہ ہیں اور فلموں کے علاوہ بہت سے البمز کو اپنی آواز سے سنوارتی رہتی ہیں۔ پینسٹھ سالہ لتا مینگشکر کا ممبئی فلم انڈسٹری میں جہاں آج بھی کوئی ثانی نہیں ہے وہیں سیکسی آواز میں کوئی بھی گلوکارہ آشا کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انوشکا مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے ستار بجانے میں جہاں مہارت حاصل کی ہے وہیں گلوکاری میں بھی ان کا انداز انوکھا ہے۔ | اسی بارے میں پدم شری ایوارڈ لینے سے انکار25 January, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||