زہریلی شراب پینے سے پچیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مزید پچاس افراد ہسپتال میں ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ بہت سے لوگ ہسپتال آئے بغیر ہی دم توڑ چکے ہوں گے۔ یہ واقعہ گوہاٹی سے ایک سو اسّی کلومیٹر دور تیز پور علاقے میں جمعہ کو رونما ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد مقامی مظاہرین نے کسٹم آفس کو آگ لگا دی تھی۔ یہ شراب ایک غیر قانونی فیکٹری میں تیار کی گئی تھی۔ حکام نے اس سلسلے میں تین افسروں کو برخاست کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے کہ آخر غیر قانونی شراب کی فیکٹریوں کے پیچھے کون لوگ ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||