BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 August, 2005, 15:28 GMT 20:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی کے مائیکرو چپ مویشی

دلی کے مائیکرو چپ مویشی
دلی کی سڑکوں پر تقریباً 40 ہزار لاوارث گائیں گھومتی رہتی ہیں
بھارتی دارالحکومت دلی میں لاوارث جانوروں کو پکڑنے کی مہم اب کمپیوٹرائزڈ کی جا رہی ہے۔

دلی میونسپل کارپوریشن سڑکوں پر گھومنے والے لاوارث جانوروں کے جسم میں ایک کمپیوٹرائزڈ چپ لگا ئے گی تا کہ انہیں آسانی سے پہچانا جا سکے۔

لاوارث جانورں کو پکڑے جانے کی مہم کے باوجود دلی کی سڑکوں پر ان کی تعداد میں کوئی خاص کمی نہیں آرہی تھی۔ دلی ہائی کورٹ نے میونسپل کارپوریشن کو یہ حکم دیا کہ وہ اب یہ کام عوام کو سونپ دے اور ہر لاوارث گائے یا بھینس پکڑ کر لانے والے شخص کو معاوضے کے طور پر دو ہزار روپے ادا کرے۔

عدالت کے اس فیصلے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے اہلکار پوری طرح تیار نہیں تھے اور ایک ساتھ بڑی تعداد میں گائیں جمع ہونے کے سبب افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

دلی میونسپل کارپوریشن کےمطابق کمپیوٹرازڈ چپ کی مدد سے لاوارث جانوروں کی پہچان آسان ہو جائے گی۔ میونسپل کمشنر راکیش مہتا بتاتے ہیں کہ’ اس کمپیوٹرائزڈ چپ کی مدد سے لاوارث گائے کی شناخت آسان ہو جائے گی اور جس طرح بعض افراد پیسوں کی لالچ کے سبب ایک ہی گائے دوبارہ لا رہے ہیں اس پر بھی قابو پا لیا جائے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چپ جانوروں کی کھانے کی نلی میں لگائی جائے گی اور اسے لگانے میں تقریبا 500 روپے کا خرچ آئے گا۔

بعض افراد کے مطابق میونسپل کارپوریشن انعام کی رقم کے بجائے رسیدیں دے رہی ہے جبکہ کارپوریشن کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ بعض افراد پیسوں کی لالچ میں ایک ہی گائے بار بار واپس کارپوریشن کے مویشی خانے میں لا رہے ہیں ہیں۔

عوام میں اس مہم کے بارے میں کافی دلچسپی پیدا ہو گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک علاقے میں لاوارث گائے کو پکڑنے والوں کی اتنی بھیڑ جمع ہو گئی کہ اس میں ایک عورت بری طرح زخمی ہو گئی۔

ہندو مذہب میں گائے کو ایک مقدس جانور مانا جاتا ہے۔ اور انکے ذبیحہ پر پابندی عائد ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دارالحکومت دلی کی سڑکوں پر تقریباً 40 ہزار لاوارث گائیں گھومتی رہتی ہیں جو اکثر حادثوں اور ٹریفک جام کا سبب بنتی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد