BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 May, 2005, 14:49 GMT 19:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈوانی لاہور پہنچ گئے
ادڈانی مشرف ملاقات
بھارتی رہنما اڈوانی نے صدر جنرل مشرف کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران بھی ملاقات کی تھی
بھارت میں حزب اختلاف کے رہنما اور بھارتیہ جنتا پارٹی کےصدر ایل کے اڈوانی پیر کے روز اپنی اہلیہ اور چند صحافیوں کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ رات ساڑھے نو بجے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

مسٹر اڈوانی جب لاہور ائر پورٹ پہنچے تو انہیں وہاں سے سیکورٹی میں سٹیٹ گیسٹ ہاؤں لے جایا گیا۔ ائر پورٹ پر جب صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو ایک لمحے کے لئے ان کی طرف بڑھے لیکن لاہور کے ایک اعلیؤ پولیس اہلاکر نے انہیں گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور وہ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہوگئے۔

مسٹر اڈوانی پاکستان میں صدر پرویز مشرف، وزیراعظم شوکت عزیز اور حزبِ اختلاف کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مسٹر اڈوانی کے مطابق یہ دورہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی پائیدار امن کی کوششوں کا ہی ایک حصہ ہے جسکی شروعات انہوں نے جنوری 2004 میں کی تھی۔

اپنے بیان میں مسٹر ایڈوانی نے اس بات پر خوشی ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم منموہن سنگھ نے مسٹر واجپئی کے مشن کو جاری رکھا ہے۔ انہوں نے ذاتی طور پر اپنے دورہ پاکستان کو بڑی اہمیت کا حامل بتایا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ چونکہ وہ کراچی میں پیدا ہوۓ تھے اس لیے وہاں اتنے برسوں بعد جانا بلکل ایسا ہی جیسے اپنی اصل کی طرف واپس ہوناہو۔ مسٹر اڈوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے دوسرے دورے پر وہ رب سے دعا گو ہیں کہ دونوں کے درمیان امن وبھائی چارے کی بنیادیں مزید مضبوط ہوں۔

مسٹر اڈوانی پاکستان میں اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کراچی اور اپنے آبائی شہر حیدرآباد سندھ کا دورہ کریں گے۔ پاکستان جانے کا ان کا پروگرام پہلے اپریل کے مہینے میں تھا۔ لیکن پارٹی کی مصروفیات کے سبب انہوں نے اسے ملتوی کردیا تھا۔

اس سے قبل انہوں نے 1979 میں اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

لال کرشن اڈوانی کا شمار بی جے پی کے سخت گیر ہندو رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ ابھی تک کے پالیسی کے سبب وہ پاکستان جانا پسند نہیں کرتے تھے۔ لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کے سبب رشتوں میں بہتری آئی ہے۔ بدلتے حالات اور دوستانہ ماحول میں اڈوانی کے اس دورے سے تعلقات مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان کے صدر پرویز مشرف جب گزشتہ اپریل میں ہندوستان دورے پر گئے تھے تو انہوں نے مسٹر اڈوانی کو تحفے میں انکے اسکول کا سرٹیفکٹ اور کچھ یادگار تصویریں دی تھیں ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد