BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 April, 2005, 09:34 GMT 14:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چوّن ہندو یاتری دریا میں ڈوب گئے
نرمادا دریا
نرمادا دریا کا بھارت کے بڑے دریاؤں میں شمار ہوتا ہے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کم از کم چوّن ہندو یاتری دریا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دس سے زیادہ یاتری لاپتہ ہیں۔

ہندو یاتری دریا کے کنارے عبادت میں مصروف تھے کہ دریا میں پانی کا ایک بڑا ریلا آ گیا۔

مقامی پولیس (سوراج پوری) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چوّن یاتریوں کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ لاپتہ یاتریوں کی تلاش جاری ہے۔

مقامی لوگوں نے نیشل ہائیڈل ڈویلپمنٹ کارپوریشن پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہندو یاتریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے۔

مقامی لوگوں کا کہا ہے کہ نیشل ہائیڈل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے ایک آبی ذخیرے سے پانی ایک مقدار دریا میں چھوڑ دی لیکن لوگوں کو اس کے بارے میں خبردار نہیں کیا۔

بھوپال کے وزیر اعلیٰ بابو لال گوہر نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

نرمادا بھارت کے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے اور اس پر ہزاروں ڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ نرمادا ویلی کے لوگ اس دریا پر مزید ڈیم بنانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد