BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 November, 2004, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: پولیو مہم ا کیس نومبر سے

پولیو
دنیا بھر کے پولیو سے متاثرہ بچوں میں سے تقریبا پچاسی فیصد بھارتی ہیں
ہندوستان میں اکیس نومبر سے پورے ملک میں پولیو کے خلاف ایک اور مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت تقریبا 17 کروڑ بچوں کو پولیو کی دوا پلائی جاۓگی۔

انتظامیہ نے تین دن تک جاری رہنے والی اس مہم کو موثر بنانے کے لیۓ ہر طرح کے انتظامات کیے ہیں۔

ادارہ عالمی صحت کی مدد سے اس خطرناک بیماری سے نجات کے لیے ہندوستان میں گزشتہ کئی برس سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ پانچ برس کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کی دوا بارہا پلائی جاتی ہے تاکہ وہ پولیو کے حملے کے تمام خطرات سے بچ سکیں۔

ادارہ صحت کو امید ہے کہ آئندہ برس تک ہندوستان میں پولیو پر کسی حد تک قابو پالیا جاۓگا۔

گزشتہ بار پولیو کے خلاف مہم میں تقریبا نوے فیصد بچوں کو پولیو کی دوا پلائی گئی تھی۔ اس بار صحت کے رضاکار دیہی علاقوں کے ان بچوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔

ہندوستان میں ان افواہوں کے پھیلنے کے بعد کہ پولیو کی دوا سے مستقبل میں کئی طرح کی پیچیدہ بیماریاں ہوجاتی ہیں بہت سے لوگوں نے دوا کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ بعد ازاں انتظامیہ نے اس افواہ کے خلاف مذہبی رہنماؤں اور سماج کی دیگر اہم شخصیات کی مدد سےمہم چلائی تھی۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں میں سے تقریبا پچاسی فیصد ہندوستان میں پاۓ جاتے ہیں۔اگرچہ پولیو کے خلاف کئی برس سے مہم جاری ہے لیکن ریاست بہار اور اترپردیش کے کچھ علاقوں میں پولیو کے کئی کیس سامنے آۓ ہیں۔

ماہرین کے مطابق بہار میں کھگڑیا، بیگو سراۓ اور مشرقی چمپارن جیسے اضلاع میں اس مہم کو سختی سے چلانے کی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد