BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 October, 2004, 15:47 GMT 20:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہاراشٹر: وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟

بی جے پی
بی جے پی شِو سینا اتحاد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے انتخابات میں کانگریس و نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اتحاد نے کامیابی تو حاصل کر لی ہے لیکن نتائج سے جو تصویر ابھری ہے اس سے نۓ وزیر اعلیٰ کا انتخاب پیچیدہ نظر آتا ہے۔

نئی دِلّی میں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ اس معاملے پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ابتدائی رجحانات سے ایسا لگا تھا کہ ریاست میں کانگریس این سی پی کی مشتر کہ حکومت کی باگ ڈور کانگریس کے ہاتھ میں ہوگی۔

لیکن اس بار شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے کانگریس پارٹی سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں اور روایتی طور پر وزیر اعلیٰ اسی جماعت کا ہوتا ہے جس کے پاس سیٹیں زیادہ ہوں۔

این سی پی کے صدر شرد پوار اور پارٹی کے سرکردہ رہنما چھگن بھجبل یہ کہتے رہے ہیں کہ جو پارٹی بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرے گی اسی کے ہاتھ میں حکومت کی باگ ڈور ہونی چاہیۓ۔

مہاراشٹر میں انتخابی کامیابی کے سبب نئی دلی میں کانگریس کے دفتر میں جشن کا ماحول تھا اس موقع پر سونیا گاندھی نے صحافیوں کی بھیڑ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتائج سے خوش ہیں۔

اس موقع پر سونیا گاندھی سے سبھی نے بار بار یہی سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ کون اور کس پارٹی کا ہوگا لیکن وہ بار بار یہی جواب دیتی رہیں کہ بات چیت کے بعد اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اس بار کانگریس پارٹی کو وزیر اعلیٰ کی کرسی اپنی اتحادی جماعت این سی پی کے حوالے کرنا پڑے ۔ اس طرح کی بھی قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ ممکن ہے این سی پی کے صدر شرد پوار خود اس عہدے کے لیے آگے آئیں۔

تاہم اس لڑائی میں دونوں پارٹی کے باغی امیدوار بھی اہم کردار ادا کرینگے۔

ملک کی سب سے مالدار ریاست مہاراشٹر کا اقتدار کس کے ہاتھ میں ہوگا یہ کانگریس پارٹی اور این سی پی آپس میں بات چیت سے حل کرلیں گے۔

بی جے پی شیو سینا اتحاد کو ان انتخابات میں زبر دست جھٹکا لگا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد