منی پور: احتجاج میں کئی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس نے طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجہ میں پچیس مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے ریاست کے دارالحکومت اِمفال میں سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ یہ مظاہرین انسداد دہشت گردی کے ایک قانون کے خاتمہ کے لیے ہڑتال کر رہے ہیں۔ مذکورہ قانون کے تحت ریاست میں تعینات بھارتی سکیورٹی فورس کو بہت زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے۔ مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہیں ریاست کے علیحدگی پسندوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی اختیارارت چاہیں۔ اِمفال کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس استعمال کی، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین نے جن میں خواتین بھی تھیں، ٹائر جلا کر، درختوں کے تنے ڈال کر اور دھرنا دے کر امفال آنے والی سڑکیں بند کر دی تھیں۔ حقوق انسانی کے ایک کارکن آر کے آنند نے رائٹرز کو بتایا کہ احتجاج کا مرکزی نقطہ بے گناہ افراد کے ساتھ فوجیوں کی زیادتیاں ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ریاست میں کشیدگی بڑھ رہی ہے تاہم حکومت نے متنازعہ قانون کو واپس لینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||