BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 June, 2004, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
متنازع زیر جامے:سٹور کا معافی نامہ

متنازعہ زیر جامے
ہیرڈز ڈیپارٹمنٹل سٹور کی انتظامیہ نے ہندو دیوتاؤں کی تصویر والے زیرجامے بیچنے پر معافی مانگ لی ہے۔

ایک ہندو پریشر گروپ کے احتجاج کے بعد ہیرڈز ڈیپارٹمنٹل سٹور میں متنازع تصویر والے زیر جاموں کی فروخت پہلے ہی روکی جاچکی ہے۔

ہندو ہیومن رائٹس نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اطالوی ڈیزائنر روبرتو کیوالی کے ڈیزائن کئے ہوئے ہندو دیوتاؤں کی تصویر والے ان زیر جاموں سے ہندؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

ہیرڈز ڈیپارٹمنٹل سٹور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے ان کرم فرماؤں سے معافی چاہتے ہیں جنہیں اس صورت حال سے تکلیف پہنچی ہے۔

ہندو ہیومن رائٹس نے منگل کے روز ہیرڈز کی انتظامیہ کے پاس اپنی شکایت میں ان زیر جاموں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تنظیم کی ترجمان شیلا چرچ کا کہنا ہے کہ جب انہیں متنازع زیر جاموں کی فروخت کا علم ہوا تو انہوں نے اس کی شکایت کی کیونکہ وہ اپنے مذہب کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتے۔

ان زیر جاموں کی فروخت گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھی لیکن ان سے متعلق تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب انسانی وسائل کے ایک ایگزیکٹو امیتابھ سونی نے ایک ڈمی کو ایک تیز رنگوں کی انگیا پہنے دیکھا۔

غور کرنے پر انہیں معلوم ہوا کہ انگیا پر چھپی ہوئے تصویر ایک ہندو دیوی کی ہے۔

’جب ہم کسی ہندو دیوی کی تصویر دیکھیں تو ہم اس کے سامنے جھکتے ہیں۔ لیکن یہاں ایک انگیا پر ہندو دیوی کی تصویر چھاپ کر اس کی تذلیل کی گئی تھی۔‘

ہندو دیویوں کی تصویر چھاپنے پر پیدا ہونے والا تنازعہ کوئی نیا نہیں ہے۔ اس سے پہلے اسماعیل مرچنٹ کی فلم شکتی میں ٹینا ٹرنر کو کالی دیوی کے روپ میں پیش کرنے پر بھی ہندو تنظیموں کی طرف سے کافی احتجاج ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد