بھارت میں امریکی خاتون کا گینگ ریپ

بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں حکام کے مطابق ایک تیس سالہ امریکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کے تفریحی مقام مینالی میں ٹرک میں سوار مردوں کے ایک گروپ نے امریکی خاتون کو لفٹ کی پیشکش کی۔
حکام کے مطابق چار مردوں کا یہ گروپ امریکی خاتون کو ایک ویران مقام پر لے گیا اور وہاں ان سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔
اس واقعے کے بعد خاتون نے مقامی پولیس سٹیشن میں ریپ کی ایف آر درج کرائی۔
بھارت میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق ’ہم انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن ایک نجی معاملہ ہونے کی وجہ سے اس پر زیادہ بات نہیں کی جا سکتی‘۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے سڑکوں پر ناکے لگا دیے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
رواں سال مارچ میں بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں ایک سوئس خاتون سیاح کو ریپ کیا گیا تھا اور اس واقعے میں ملوث ہونے کے شک میں چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں گزشتہ سال دسمبر میں ایک چلتی بس میں ریپ کے واقعے اور اس کے نتیجے میں متاثرہ کی موت کے بعد ریپ کے واقعات کی زیادہ سختی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دہلی میں ریپ کے واقعے کے بعد دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔
اس کے بعد بھارت نے ریپ کے مجرموں کے لیے سزا میں سختی کی ہے جس میں سزائے موت بھی شامل ہے۔







