BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 October, 2007, 22:51 GMT 03:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جبڑا جمہوریت


عبدالشکور منشی ایڈوکیٹ کے دفتر میں
تمہارے ابا کی سالگرہ کےدن کاٹے جانیوالے کیک کا ذائقہ
کون بھول سکتا ہے بھلا
کون بھول سکتا ہے بھلا بمبئے بیکری کو۔
اسلام ہمارا دین ہے
جمہوریت ہماری سیاست ہے
سوشلزم ہماری معیشت ہے
طاقت کا سرچشمہ عوام ہے
سیاست میں سب چلتا ہے
نہ کو‏ئی مستقل دوست ہوتا ہے نہ دشمن
سیاست کوئي بمبئے بیکری کا کیک تو نہیں جسکا سدا ایک سا ذائفہ ہو

یہ میں کونسی فلم دیکھ رہا ہوں !
تارس بلبا ہے کہ ’ان ڈیسیسنٹ پروپوزل‘
نہیں، یہ قومی مصالحت ہے
قومی مصالحت جس میں مقتول بننے والی خوشبو کی سالگرہ پر بمبئے بیکری کا نہیں شاہین بیکری کا کیک کاٹا جاتا ہے
مبارک ہو تہمیں جنگل منگل چور ڈاکو جنرل کرنل ملا مولوی پونجی وادی ٹٹ پونجے، سوئٹزر لینڈ کے بینک بغیچے، چاندی کے چمچے ، چینی کی ملیں ، فرانس میں شاٹو نیویارک میں ہوٹل مبارک ہو
مبارک تمہیں یہ فلم ’ان ڈیسینٹ پروپوزل‘ جیسا قومی مصالحتی آرڈیننس جس سے سات خون بھی معاف ہوگئے

جنگل میں چور ناچا کس نے دیکھا
جنگل میں چوروں کیساتھ ناچتی ناچتی مورنی بھی چورنی ہو جاتی ہے کسے پتہ تھا
کس نے کہا تھا خون اور خوشبو چھپائے نہیں چھپتے!
قومی مصالحت کے صدقے شرم بھرم کے تالاب بھی سوکھ گئے
گھوڑوں کے پسینوں اور تمہارے محبوب گھڑ سوار کی گرے فلینل پرفیوم کی خوشبو
تم اپنے باپ، بھائیوں اور ماں کے سر سے بہتا خون نہیں سونگھ سکتی

عوام پولو کے گھوڑوں کیطرح سرپٹ بھاگ رہے ہیں جنکی پیٹھ پر اب تم تمہارے میاں اورجنرل باری باری سواری کریں گے
ماروی ملیر کی تم نے تمام لوک داستانیں بدل کر رکھ دیں
دریاؤں کے رخ تبدیل کردیے
جون آف آرک! اب تم سونے کی مورتی ہو
ووٹ چھاپنے کی مشین نے نوٹ چھاپنا بھی کب کا سیکھ لیا
کرپشن کیسی کرپشن
سولہ کروڑ لوگوں میں کرپٹ صرف رمیش لال ادیشی نکلا
سارے جنرل پاک پویتر میاں بی بی پاک پویتر
میرے دیس کی مایا میم صاحب
قومی مصالحت کے صدقے
تمہیں جبڑا جمہوریت مبارک ہو

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد