پچھلے سال ہم نے ریڈیو پر اپنے پروگرام سیربین میں اور پھر بعد میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے صفحات پر آج کا بیجل کے نام سے سنگیت کی ایک سیریز شروع کی تھی۔ فرجاد نبی کا لکھا اور پیش کیا ہوا سندھی موسیقی پر یہ ایک ایسا سلسلہ تھا جس کے ذریعے اس دھرتی کے مٹتے ہوئے فنکار اور ساز ہم سے باتیں کرتے ہیں۔ اب ہم اپنے پڑھنے والوں کی خدمت میں اس کا دوسرا حصہ پیش کرنے جارہے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ اب ملٹی میڈیا کی بدولت آپ اس سفرنامے کے کرداروں کو جیتے جاگتے دیکھ بھی سکیں گے۔ اس بار ہر جمعہ کی شام آج کے بیجل کا ایک نیا سلائیڈ شو تصاویر، ٹیکسٹ، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ پیش کیا جائے۔ منتظر رہئے، بی بی سی ڈاٹ کام کے ملٹی میڈیا کے صفحے پر۔۔۔۔۔ |