BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 March, 2006, 12:21 GMT 17:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ریاضی دان جو لامحدود کو جانتا تھا‘
سرینواسا آینگر رامانوجن
رامانوجن کے زیادہ تر رشتہ داروں کا یا تو انتقال ہو چکا ہے یا ان کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں
برطانوی ہدایتکار سٹیفن فرائی اور بھارت کے دیو بینیگال بیسویں صدی کے اوائل میں انتقال کرنے والے ذہین بھارتی ریاضی دان سرینواسا آینگر رامانوجن پر فِلم بنا رہے ہیں۔

تینتیس سال کی عمر پانے والے رامانوجن ریاست تمل ناڈو میں پیدا ہوئے۔ بھارت کے موجودہ صدر اے پی جے عبدالکلام کی جائے پیدائش رامانوجن کی جائے پیدائش کے قریب ہے۔ رامانوجن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہیں ’لامحدود کی سمجھ تھی‘۔

ریاضی سے بے انتہا لگاؤ کی وجہ سے انہیں کالج پہنچ کر تعلیم چھوڑنا پڑی کیونکہ وہ دیگر مضامین کی طرف توجہ نہیں دے سکے۔

پیسوں کی کمی کی وجہ سے رامانوجن کا گزارا زیادہ تر خیرات پرتھا مگران کی ریاضی میں دلچسپی برقراررہی۔

رامانوجن نے مدراس میں کلرک کی نوکری شروع کر دی لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے لوگوں کو اپنے ریاضی کے علم سے متعارف کروانے کی کوششیں جاری رکھیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے جامعہ کیمبرج کے ریاضی کے ماہرین کو خط لکھنا شروع کر دیے۔

رامانوجن نے پانچ سال ہارڈی کے ساتھ کام کیا

رامانوجن کو تیسرے ہی خط کے بعد اس وقت کامیابی حاصل ہو گئی جب پروفیسرجی ایچ ہارڈی نے رامانوجن کے دس صفحات کے خط میں دیئے گئے ریاضی کے مسئلوں پر غور کرنے کے بعد انہیں کیمبرج بلا لیا۔

رامانوجن پانچ سال کیمبرج میں گزارنے کے بعد انیس سو انیس میں بھارت واپس آئے اور ایک سال کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ رامانوجن کی برطانیہ کے سخت سرد موسم میں صحت بہت خراب ہو گئی تھی جہاں انہوں ہمیشہ صرف سبزیوں پر مشتمل خوراک کھائی۔

ان کی مختصر زندگی پر کئی لاکھ ڈالر سے بننے والی یہ فِلم ان کی جائے پیدائش ایروڈ، کمبکونم جہاں وہ بڑے ہوئے اور کیمبرج میں فلمائی جائے گی۔

دیو بینیگلنے کہا کہ ان کے نزدیک رامانوجن کی تحقیق نے جدید دور میں ڈجیٹل انقلاب کے بیج بوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خودکار ٹیلر مشینیں جن سے پیسے نکلوائے جاتے ہیں رامانوجن کے نظریہ پارٹیشن کے تحت کام کرتی ہیں۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد