معجزۂ فن: نیا ہفتہ وار پروگرام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کی لوک موسیقی ’آج کا بیجل‘ کی مقبولیت کے بعد بی بی سی اردو سروس نے فنونِ لطیفہ کے موضوعات پر ایک نیا ہفتہ وار سلسلہ ’معجزۂ فن‘ شروع کیا ہے۔ اس پروگرام میں موسیقی، رقص، ڈرامہ، مصوّری، نقاشی، سنگ تراشی اور فنِ تعمیر کے ماہرین سے مل کر یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ ملک میں فنکار کا کیا مقام ہےاور یہاں مختلف فنون کا مستقبل کیا ہے۔ معجزۂ فن کے عنوان یہ ہفتہ وار پروگرام عارف وقار کی ترتیب و پیشکش ہے جو ہر پیر کو جہاں نماں اور سیربین میں نشر ہوگا۔ عارف وقار نے اس سے قبل مزاحیہ فیچر ’سویرے سویرے‘ پیش کیا جس میں مداری اور جمورے کی نوک جھونک کے بہانے ہلکا پھلکا سیاسی طنز پیش کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ ’گھر کی بات‘ نامی سلسلہ وار ڈرامہ عارف وقار کی پیشکش تھی جس میں برطانیہ میں مقیم ایک ایشائی خاندان کا قصّہ تھا۔ اُمید ہے کہ سننے والوں کو یہ پروگرام بھی پسند آئے گا اور وہ خطوط اور ای - میل کے ذریعے اپنی بے باک رائے سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ ریڈیو پر سننے کے ساتھ ساتھ آپ لوگ ان معروضات کو ہماری ویب سائیٹ پر پڑھ بھی سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||