کرنل قذافی پر اوپرا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیبیا کے رہنما کرنل معمر قدافی انگلش نیشنل اوپرا (ای این او) کے ایک نئے اوپرا میں ’مرکزی کردار‘ ہوں گے۔ ای این او نے سن دو ہزار پانچ اور چھ کے لیے اپنے پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اس اوپرا میں ایک ایسے شخص کو دکھایا گیا ہے جو متوسط گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور پھر وہ ایک بہت ہی بااثر اور طاقتور رہنما بن جاتا ہے۔ اس اوپرا میں مشرق وسطٰی اور مغرب کے تعلقات کے بدلتے ہوئے رنگوں کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ اوپرا کو سٹیو چندرا سویل نے کمپوز کیا ہے جبکہ شان خان نے تحریر کیا ہے۔ اس اوپرا کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب ایک ہی ہفتہ قبل بی بی سی پر جیری سٹرنگر کی ’دی اوپرا‘ نشر کی گئی تھی اور جس پر توہین آمیز ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بی بی سی کو دی اوپرا نشر کرنے کے بعد سینتالیس ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ 1969 میں لیبیا کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے کرنل قذافی ریاست کے سربراہ ہیں۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے کئی عسکریت پسند تنظیموں کی حمایت کی ہے جن میں آئی آر اے اور پی ایل او شامل ہیں۔ 1980 میں یورپ میں حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شک پر امریکہ نے 1986 میں لیبیا پر حملے بھی کیے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||