BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 December, 2004, 12:48 GMT 17:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حدیقہ کیانی کا ’رف کٹ‘

حدیقہ کیانی
’یہ ایک نان کمرشل البم ہے‘
مشہور پاکستانی پاپ گلوگارہ حدیقہ کیانی جلد ہی اپنا انگریزی البم ’رف کٹ‘ لانچ کرنے والی ہیں۔ ہیوی میٹل والا حدیقہ کا یہ البم موسیقار عامر زکی کے ساتھ مل کر گایا گیا ہے۔

حدیقہ کا کہنا ہے کہ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ’رف‘ جذبات کا اظہار ہے یعنی کوئی نرم و نازک احساسات اس البم میں نہیں ہیں بلکہ زندگی کی کڑوی حقیقتوں کو ذہن میں رکھ کر عامر زکی نے اس کے گانے لکھے ہیں۔ حدیقہ نے اس میں ان کے ساتھ نہ صرف آواز ملائی ہے بلکہ گانوں کے بنیادی خیال بھی حدیقہ اور عامر کی مشترکہ کاوش ہیں۔

حدیقہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک نان کمرشل البم ہے جس کی مانگ ظاہر ہے وہ نہیں ہوگی جو ان کے پچھلے البمز کی رہ چکی ہے۔ یہ نہ صرف انگریزی میں ہے بلکہ اس کی موسیقی اور شاعری بھی اس انداز کی نہیں جیسا کام اب تک حدیقہ کرتی آئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس البم کی پاکستان میں کامیابی سے بہت زیادہ توقعات نہیں رکھ رہی ہیں۔ بلکہ یہ وہ کام ہو گا جو حدیقہ ہمیشہ کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔

آج کل وہ اسی البم کی تیاری کے سلسلے میں کراچی آئی ہوئی ہیں۔

حدیقہ خود کو ایک پاپ سنگر سمجھتی ہیں یا لوک گانوں کی گلوکارہ؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی ایک لبادہ اوڑھے رہنے کی قائل نہیں ہیں بلکہ سٹائل کو بہت اہم سمجھتی ہیں اور کسی نئے تجربے سے ڈرتی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بوہے باریاں‘ میں نظر آنے والی روایتی کشمیری لڑکی کا کردار ہو یا ماہی وے کی ویمپائر کا انہیں دونوں میں لطف آیا۔ حدیقہ مانتی ہیں کہ انسان کو وقت کے ساتھ ساتھ چلنا چاہیے اور حالات کی روش اپنانے میں ہی کامیابی اور ذہنی سکون ہے۔

حدیقہ کے مطابق یہی انداز ان کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں بھی جھلکتا دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق ان کا باقاعدہ پروفیشنل کیریئر سات سے آٹھ برس پر محیط ہے جس کے دوران انہوں نے بدلتے وقت کے ساتھ قدم ملایا ہے اور وقت اور لوگوں سے سیکھنا ان کی فطرت کا حصہ ہے۔

اپنے لباس کےمعاملے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن ہی سے سٹائل کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ خود کو موسیقی کی عالمی دنیا سے باخبر رکھنے کے لیے وہ نہ صرف موسیقی اور فیشن میگزینز پڑھتی ہیں بلکہ کچھ نیا سے نیا کرنے کے لیے انگریزی گلوکاروں کے ریلیز ہونے والے کیسٹس بھی سنتی ہیں۔ ان کے پسندیدہ تو ’پنک فلوئڈ‘ ہیں لیکن آج کل وہ ’شیرل کرو‘ کو بھی سنتی ہیں۔

موسیقی کی پاپ اور لوک دھنوں پر لوگوں کو محظوظ کرنے والی حدیقہ کیانی ایک گلوکارہ سے ہٹ کر کون ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک خاموش طبع، کم کم لوگوں سے ملنے والی اور انتہائی شرمیلی خاتون ہیں۔ جس کے چند اچھے دوست تو ہیں لیکن وہ اپنی والدہ، بھائی ، بہن اور بھانجی بھانجوں سے بہت قریب ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد