25 سال بعد بھی U2 چارٹس پر نمبر ون | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
25 سال سے راک میوزک کی دنیا پر حکمرانی کرنے والے اس راک بینڈ کی کامیابی کے راز پر بہت کچھ کہا گیا ہے۔ اس بینڈ کا عام ڈگر سے ہٹ کر میوزک جو شروع میں راک میوزک کے پنڈتوں نے یکسر رد کردیا تھا شائد اُن کی بے پناہ کامیابی کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ بونو کی مثال ایسی ہی ہے کہ ’وہ آیا اُس نے دیکھا اور اُس نے فتح کرلیا‘۔ بونو کی ہمیشہ ٹاپ پر رہنے کی یہ خواہش اب بھی اتنی ہی شدید ہے جتنی کے 28 سال پہلے آئیرلینڈ کے ایک سکول کے اُن چار بچوں کی تھی۔ جنہوں نے آنے والے دنوں میں راک کی دنیاں میں اپنے البم (جوشوا ٹری) سے تہلکہ مچادیا۔ یہ 1987 تھا جب اس البم میں شامل Still haven't Found What I'm Looking For , اور With or Without You جیسے گانوں نے اُنہیں راک کی دنیاں میں بیٹلز، رولنگ سٹونز، آر ای ایم اور کوئنز جیسے بینڈز کے ساتھ لا کھڑا کیا۔ مسلسل کامیابی کی ایک اور وجہ اِس بینڈ کی انوکھی اسٹیج پرفارمنس ہے جس میں کبھی بونو اپنے کنسرٹ سے ڈائیرکٹ وائٹ ہاؤس فون ملاتے ہیں اور کبھی Sunday Bloody Sunday گانے کے بعد لندن ڈیری میں برطانوی پولیس کے ھاتھوں مرنے والے غیر مسلح مظایرین میں سے ہر ایک کا نام لیتے ہوئے کھچاکھچ بھرے سٹڈیم میں موجود ہر آنکھ کو نم ناک کردیتے ہیں۔ ویسے تو U2 کے ہر گانے کا وڈیو بہت خوبصورتی سے بنایا گیا ہے لیکن Where The Streets Have No Name کے وڈیو کی تکنیک سب سے انوکھی ہے۔ اس وڈیو کی شوٹنگ کے لیے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے یہ چاروں لاس انجیلیس شہر کے بیچ واقع شراب کی ایک دکان کی چھت پر چڑھ کر گانا شروع کردیتے ہیں۔ چند ہی منٹوں میں آس پاس کی تمام سڑکوں پر تماشائیوں کی لگتی بھیڑ کی وجہ سے ٹریفک رک جاتا ہے اور پولیس کو آکر ان کی اِس پرفارمنس کو امن و آمان برقرار رکھنے کی ناکام کوشش میں روک دینا پڑتا ہے۔ اور یہ ساری کاروائی اس وڈیو میں جو کی توں دکھائی گئی ہے۔ Q میگزین کے ایڈیٹر پال ریس کہتے ہیں، شائد U2 دنیا کا واحد بینڈ ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ بہتر ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||