BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 November, 2004, 18:02 GMT 23:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نوجوان افغان فنکارہ کی جدوجہد
 مرینا گلبہاری
مرینا گلبہاری نے ’اسامہ‘ میں کردار نگاری کی تھی
’وہ دیکھو ملاّ کی بیوی جا رہی ہے!‘

یہ ہیں وہ الفاط جو کابل کے لڑکے چودہ سالہ لڑکی مرینہ گلبہاری کو دیکھ کر ادا کرتے ہیں۔

ان طعنوں کے پیچھے طالبان دور کے بعد بنائی جانے والی پہلی افغان فلم ’اسامہ‘ میں مرینہ کا کردار ہے۔

اس فلم میں مرینہ نے طالبان دور کی ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جو کہ اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے لڑکے کا روپ دھار لیتی ہے۔

فلم میں بھید کھل جانے کے بعد اس کی شادی ایک بوڑھے ملاّ سے کر دی جاتی ہے۔

لوگوں کے طعنے مرینہ کو ’اسامہ‘ کی ریلیز کے بعد فلمی دنیا سے متنفر نہیں کر سکے۔ افغانی فلمساز صدیق برمک کی اس فلم کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور اس کی نمائش نئی دہلی اور سیؤل کے فلمی میلوں میں کی گئی۔

ایک ایسے قدامت پسند معاشرہ میں جہاں خواتین کو طالبان حکومت کے دور میں گھر سے اکیلے نکلنے کی اجازت نہ تھی فلم کو ایک پیشہ کے طور پر اپنانا ایک بہت بڑا قدم ہے۔

’اسامہ‘ کی ریلیز کے ایک سال بعد مرینہ گلبہاری چار فلموں میں کام کر چکی ہے۔

مرینا گلبہاری نے کہا کہ ’میں ہمیشہ سے ایک اداکارہ بننا چاہتی تھی۔ ایک دن میں خود اپنی فلم بناؤں گی‘۔

گلبہاری نے مزید بتایا کہ دو سال پہلے اسے ’اسامہ‘ میں 45 دن کام کرنے کے عیوض چودہ ڈالر دیے گئےتھےاور اس سال اسے سیؤل فلم فیسٹول میں بہترین اداکاری پر چار ہزار پونڈ کا انعام ملا۔

مرینا ان چند افغان خواتین میں سے ہیں جو کہ روزی کمانے کے لیے کیمرے کی آنکھ کا سامنا کر رہی ہیں۔

فلمساز صدیق برمک نے کہا کہ آج کل فلمسازی کی وبا پھیلی ہوئی ہے لیکن افغانی خواتین کو فلموں میں کام کرنے پر راضی کرنا آج بھی بہت مشکل ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلمساز تاجک اور ازبک لڑکیوں کو فلموں میں بطور ہیروئن لے رہے ہیں۔

1947 سے 2002 تک افغانستان میں کل 50 فلمیں بنائی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد