امریکہ میں موسیقی کی چوری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں انٹرنیٹ سےمفت موسیقی ڈاؤن لوڈ کرنے کے رجحان کی بنا پر موسیقی کی سی ڈیز کی فروخت میں کمی آئی ہے۔یہ بات ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ امریکہ کے ادارہ برائے اقتصادی تحقیق نےاس رپورٹ میں چار سو بارہ طالبعلموں کی عادات کا معائنہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ شدہ موسیقی کی بنا پر سی ڈیز کی فروخت میں ایک چوتھائی کمی آئی ہے۔ یہ رپورٹ 2002 میں کی گئی اس تحقیق کی نفی کرتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ آن لائن موسیقی کی فروخت سے سی ڈیز کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔ اس رپورٹ کو پنسلوینیا یونیورسٹی کے اساتذہ رافیل راب اور جول والڈفوگل نے تیار کیا ہے۔ تحقیق کے دوران انہوں نے طلباء سے خریدی گئی اور مفت ڈاؤن لوڈ شدہ موسیقی کے تناسب کے بارے میں پوچھا۔ طلباء نے1209 البمز مفت ڈاؤن لوڈ کیے جبکہ 617 البمز خریدے ۔ مفت ڈاؤن لوڈ شدہ موسیقی کے سامنے آنے کے بعد ایک امریکی طالبعلم کا موسیقی پر کیا جانے والا خرچہ 126$ سے کم ہو کر 100$ رہ گیا ہے۔ البتہ اس رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خریدی گئی موسیقی کی اہمیت مفت حاصل کی گئ موسیقی سے زیادہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||