بوائے فرینڈ کا نعم البدل تکیہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تکیے بنانے والی ایک کمپنی نے اکیلی رہنے والی عورتوں کو ایک ایسے تکیے کی پیشکش کی ہے جو انتہائی آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ کوئی مطالبہ نہیں کرتا اور نا ہی خراٹے لے کر بیزار کرتا ہے۔ یہ تکیہ عورت کے لیے بوائے فرینڈ کے مضبوط بازو کی حثیت رکھتا ہے۔ دسمبر سے تکیے کی سیل کا آغاز ہو چکا ہے اور اب تک ایک ہزار اکیلی عورتیں اسے خرید چکی ہیں۔ مینوفیکچرر کیمیو کا کہنا ہے کہ یہ جسم کو متوازن بھی رکھتا ہے۔ جنکو سوزوکی نے جو اپنے شوہر سے علیحدہ رہتی ہیں نے کہا ہے ’ یہ مجھے تسکین دیتا ہے اور جب میں اس کا بازو پکڑ کر سوتی ہوں تو جسم میں حرارت کا احساس ہوتا ہے۔‘ اے پی سے بات کرتے ہوئے سوزوکی نےمزید کہا ’اس کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں جیسے کہ یہ دھوکہ نہیں دیتا‘ ابھی تک تکیہ صرف جاپان میں نیلے، گلابی اور سبز رنگ میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 8500 ین ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||