سو سال بعد کتاب واپس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انورنیس لائبریری سے لی گئی ایک کتاب 100 سال بعد واپس کی گئی ہے تاہم نرم دل عملے نے 5000 پاؤنڈ جرمانہ معاف کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ ازابیل ہیریٹ کی سکیچز پر مبنی اس کتاب کو سٹیورٹ تھامسن نے دریافت کیا تھا۔ یہ سکیچز 1901 سے 1904 کے درمیان بنائے گئے تھے۔ 63 سالہ تھامسن 1971 میں انورنیس سے ہجرت کر کے بیرون ملک چلے گئےتھے لیکن اچانک ان کی نظر کتاب پر پڑی جب وہ 3 ماہ پہلے جوہانسبرگ میں اپنی رہائش تبدیل کر رہے تھے۔ یہ کتاب پہلی دفعہ مصنفہ نے خود لائبریری میں پیش کی تھی۔ عملے کا کہنا ہے کہ کتاب کو اس کی صحیح جگہ یعنی ریفرنس سیکشن میں رکھا جائے گا۔ لائبریرین ایڈوینا برج نے کہا ’ ہمارے پاس پہلے بھی مصنفہ کی کتابیں موجود ہیں اس کتاب کو بھی ان میں رکھ دیا جائے گا‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||