سنیما یا سیاسی بارودی سرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک زمانے میں سنیما راہ فرار تصور کیا جاتا تھا لیکن اب امریکہ میں یہ سیاسی بارودی سرنگوں کا میدان بنتا جا رہا ہے ۔ بش انتظامیہ کے خلاف کچھ حلقوں میں ناراضگی کے سبب 2004 میں بڑی تعداد میں سیاسی فلمیں بازار میں آئیں ۔ سیاسی دستاویزی فلموں کے اس سلسلے میں کئی اور مختلف طرح کی فلمیں دیکھنے میں آئیں جن میں آؤٹ فوکسڈ اور بشز برین اور کنٹرول روم جیسی فلمیں ہیں جس میں نیوز چینل الجزیرہ اور اس کی عراق جنگ کوریج کے تئیں ہمدردی کا مظاہرہ کیا گیا۔ نومبر میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ہالی ووڈ نے فوری طور پر اس موقعہ سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔اس وقت بننے والی تمام دستاویزی فلموں میں بش انتظامیہ پر تنقید کی گئی ہے جن میں مائیکل مور کی فلم 9/11 فیرن ہائیٹ بھی شامل ہے اور لوگ یہ فلمیں دیکھ رہے ہیں روپرٹ مرڈوک کی صحافت کے خلاف جنگ فلم آؤٹ فوکسڈ کی ڈی وی ڈی غیرمتوقع طور پر بے تحاشہ فروخت ہوئی۔ اسی طرح مور کی فلم میں بھی نیوز رپورٹنگ کے اصولوں پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ کنٹرول روم کے ڈائریکٹر جہانے نوجیم کا کہنا ہے کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ صرف ایک ٹی وی چینل دیکھ کر یہ محسوس کر سکیں کہ آپ کے سامنے مکمل تصویر پیش کی جا رہی ہے۔ آؤٹ فوکسڈ کے ڈائریکٹر روبرٹ گرین والڈ نے بھی اپنی فلم میں ان سوالوں کو اٹھایا ہے جو کئی فلم سازوں کے خیال میں صحافی اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||