BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 August, 2004, 13:09 GMT 18:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹرنیٹ پر’ڈوم تھری‘ کی نقلیں
’ڈوم تھری‘ کی نقلیں
اطلاعات کے مطابق نہایت ہی مقبول کمپیوٹر گیم ’ڈوم تھری‘ کی نقلیں وقت سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر دستیاب ہو گئی ہیں۔ اسنئی گیم کا کافی بے قراری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ہزاروں افراد اس گیم کی نقلیں انٹرنیٹ کے ذریعے حاصل کر رہے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس وجہ سے گیم بنانے والی کمپنی ’آئی ڈی سافٹ وئیر‘ کو لاکھوں پاؤنڈ کا نقصان ہو نے کا اندیشہ ہے۔

یہ گیم چار سال سے بن رہا ہے اور امریکہ میں اس کی خریدوفروخت منگل کو شروع ہونے والی تھی۔ برطانیہ میں اس کی خریدوفروخت اگلے ہفتے شروع ہونے والی تھی۔

’ڈوم تھری‘ گیموں کی سیریز میں تیسرا گیم ہے۔ 1993 میں سیریز کا پہلا گیم مارکیٹ میں آیا تھا۔

اس طرح کے گیم بنانے میں پندرہ ملین ڈالر سے بیس ملین ڈالر تک کی لاگت آ سکتی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ امریکہ میں یہ گیم 55.99 ڈالر میں اور لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے نقل گیم مہیا ہونے کی وجہ سے فروخت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

اس گیم میں کھیلنے والے مریخ پر ایک امریکی فوجی کا کردار ادا کرتے ہیں اور سائینسی تجربات کی وجہ سے بنے ہزاروں خطرناک شیطانوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

آئی ڈی سافٹوئیر کے ٹوڈ ہولنسہیڈ کے مطابق یہ اپنی طرح کا پہلا کمپیوٹر گیم ہے۔

سیریز کے پہلے گیم میں پہلی بار ’فرسٹ پرسن شوٹر‘ (یعنی کھیلنے والے مرکزی کردار کے نظریے سے کھیل کو دیکھتے ہیں) تکنیک کا استعمال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد